پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی گذشتہ 2سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور: پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے گذشتہ 2سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

کارکردگی رپورٹ کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی منظوری کے صوبہ بھرمیں گردوں اورجگرکے 920 ٹرانسپلانٹ کئے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرمرتضی کا کہنا ہے کہ گذشتہ دوسال کے دوران 97بون میرواور 512کورنیاٹرانسپلانٹ کئے گئے۔ صوبہ بھرمیں منظوری کے بعد 21سرکاری ونجی ہسپتالوں میں انسانی عضاء کی پیوندکاری جاری ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو جدیدخطوط پر استوارکیاجارہاہے۔
ڈاکٹرمرتضی نے کہا کہ ابھی تک پنجاب میں 52ٹرانسپلانٹ سرجنزکو رجسٹرکیاگیاہے۔انسانی عضاء کی غیرقانونی خریدوفروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصرکوکیفرکردارتک پہنچایاجارہاہے۔گذشتہ ماہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی کارروائی کے بعد عدالت نے دوملزمان کو قیدکی سزاسنائی ہے۔26ملزمان کے کیسز کے ٹرائلز عدالت میں جاری ہیں۔
ڈاکٹرمرتضی کا کہنا تھا کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے انسانی اعضاء کی غیرقانونی خریدوفروخت میں کئی ایجنسٹس،سہولت کاروں اور ڈاکٹرزکے خلاف کارروائی کی ہے۔عوام کی سہولت کی خاطرملتان،راولپنڈی اور فیصل آبادمیں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے سب آفسز قائم کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر مرتضی نے مزید کہا کہ جنرل ہسپتال لاہورمیں کیڈاویرک ڈونیشن کیلئے آرگن پروکیورمنٹ سیل قائم کیاگیاہے۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے ڈونرزکی باقاعدہ تصدیق کیلئے حال ہی میں نادرا کے ساتھ ایک معاہدہ کیاہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن ایکٹ کی منظوری کے بعد ادارہ مزیدمستحکم ہوجائیگا۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن ایکٹ کے تحت انسانی اعضاء کی غیرقانونی خریدوفروخت میں ملوث عناصرکے خلاف سخت سزادی جاسکے گی۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن ایکٹ کے تحت بعدازموت اپنے اعضاء عطیہ کرنے کیلئے ڈونرزکی رجسٹریشن کی جاسکے گی۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیاجارہاہے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 7 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 8 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 7 گھنٹے قبل






