این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔


اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 11 سے 17 جولائی تک بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے پر الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کر دہ الرٹ کے مطابق پنجاب کے اضلاع بشمول جہلم، چکوال، سرگودھا، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور نارروال میں شدید بارش کا امکان ہے
اس کے علاوہ ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں پہاڑی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
الرٹ میں مزید بتایا گیا کہ پیر پنجال رینج سے نکلنے والے نالوں میں برساتی پانی کے بہاؤ اضافے کے باعث شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
اسی طرح خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، نوشہرہ، پشاور، مردان، بونیر، وزیرستان و دیگر علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث اچانک سیلابی صورتحال بن سکتی ہے،جبکہ بارشونں سے دریائے کابل، دریائے سوات، پنجکورہ اور کلپانی نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں سیلابی صورتحال جب کہ بلوچستان کے علاقوں زیارت، کوئٹہ، مستونگ، قلات، خضدار، لورالائی، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی و دیگر میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے،جبکہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔
الرٹ میں این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ عوام ندی نالوں میں بہاؤ کے اضافے کے پیش نظر محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
دوسری جانب مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال سے متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے مشینری تیار رکھیں۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
اؒلرٹ میں عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

معذوری رکاوٹ نہیں: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہونہار طالبعلم کو نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا تحفہ
- 10 hours ago

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- 13 hours ago

5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
- 11 hours ago

روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
- 11 hours ago

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
- 10 hours ago

حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی
- 12 hours ago

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
- 14 hours ago

سابق اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان کا ٹرمپ کو خط: غزہ جنگ ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں
- 10 hours ago
روس سے تیل خریداری پر تنقید غیرمنصفانہ ہے، بھارت کا امریکا کو دوٹوک جواب
- 10 hours ago

برطانوی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا
- 11 hours ago

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- 14 hours ago
سینئر وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
- 11 hours ago