پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹیوں کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوگا، جس میں آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت اور ارکانِ اسمبلی پر مشتمل قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا ہے۔ قافلے کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کی۔
قافلے کی آمد کے موقع پر شاہدرہ موڑ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ اس دوران پی ٹی آئی کے رہنما یاسر گیلانی سمیت چار کارکنان کو حراست میں لیا گیا، تاہم کچھ دیر بعد یاسر گیلانی کو رہا کر دیا گیا۔
پولیس نے شاہدرہ موڑ پر کسی کو رکنے یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث قافلہ میڈیا سے گفتگو کیے بغیر آگے بڑھ گیا۔ قافلہ بعد ازاں رائے ونڈ روڈ پر واقع آفریدی فارم ہاؤس کی جانب روانہ ہوا، جہاں پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اسی مقام پر پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹیوں کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوگا، جس میں آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔
قبل ازیں، روانگی سے پہلے اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا، جس کے بعد کارکنان اور رہنما قافلے کی صورت میں لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے عوامی نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے روانہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن اور جمہوری طریقے سے غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر اخلاقی اقدامات کے خلاف ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- an hour ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- an hour ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago


