یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
سینئر صحافی حبیب اکرم کی عدم حاضری کے باعث ان کی اپیل پر سماعت مؤخر کر دی گئی۔ عدالت نے حبیب اکرم کی حاضری اور دلائل کے لیے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔


اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے 27 یوٹیوب چینلز کی بندش کے حکم میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مزید 5 یوٹیوبرز کے خلاف فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے یوٹیوبرز کی اپیلوں پر سماعت کی، جو کہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کے 8 جولائی کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی تھیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مخدوم شہاب الدین، اوریا مقبول جان، عبدالقادر، عزیر انور اور عمیر رفیق کے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا۔
دوسری جانب، سینئر صحافی حبیب اکرم کی عدم حاضری کے باعث ان کی اپیل پر سماعت مؤخر کر دی گئی۔ عدالت نے حبیب اکرم کی حاضری اور دلائل کے لیے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ 8 جولائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایف آئی اے کی درخواست پر صحافیوں مطیع اللہ جان، اسد طور، صدیق جان اور دیگر کے 27 یوٹیوب چینلز کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں کہا گیا تھا کہ ریاست مخالف مواد سے متعلق ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی تھی، اور پیش کردہ شواہد عدالت کے نزدیک تسلی بخش تھے۔
تاہم اس فیصلے پر صحافیوں کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آیا، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ انہیں نہ تو نوٹس جاری کیا گیا اور نہ ہی موقف سننے کا موقع دیا گیا، جو کہ آئین کے آرٹیکل 10-A (شفاف ٹرائل کا حق) کے منافی ہے۔
قبل ازیں، عدالت نے مطیع اللہ جان اور اسد طور کے کیس میں بھی یوٹیوب بندش کا حکم معطل کرتے ہوئے نیشنل کرائم ایجنسی کو 21 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیا تھا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے آئرلینڈ پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی وفد کے ہمراہ ایوان صدر آمد، آصف زرداری نےپرتپاک استقبال کیا
- 6 گھنٹے قبل

غزہ میں بمباری، 44 فلسطینی شہید؛ خان یونس میں ہلال احمر کی عمارت پر حملہ، قحط سے اموات 175 تک پہنچ گئیں
- 5 گھنٹے قبل

سڈنی ہاربر برج پر 90 ہزار افراد کا تاریخی مارچ: فلسطین سے یکجہتی، غزہ میں امن کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

اداکارہ رمیا کو آن لائن ریپ اور قتل کی دھمکیاں، دو افراد گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- 8 گھنٹے قبل

غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
- 7 گھنٹے قبل

شیخ حسینہ پر انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ: زخمی مظاہرین کا پہلا گواہ عدالت میں پیش
- 5 گھنٹے قبل

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان ملتوی
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر ریلوے کا پنجاب کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی فراہمی کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
عمران خان کبھی ملک چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، علی امین گنڈاپور
- 6 گھنٹے قبل

چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کے امن و استحکام پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل