کابل : طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ۔ افغان قومی پرچم اتار کر اپنا سفید جھنڈا لہرا دیا۔افغان حکومت نے کہا ہے کہ سرکاری فوج نے اسپن بولدک کراسنگ پر حملے کو پسپا کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے تاجکستان، ترکمانستان اور ایران سے ملنے والے سرحدی راستوں پرقبضےکےبعدپاکستان اورافغانستان کے درمیان سپین بولدک کی مرکزی شاہراہ کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔
مقامی میڈیاکےمطابق رات گئے چمن سے ملحقہ افغان صوبے قندھار کے سرحدی شہر سپین بولدک کے ویش بازار میں طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپیں ہوئیں جس میں افغان فورسز نے پسپائی اختیار کر لی۔
طالبان پاک افغان سرحدی گیٹ تک پہنچے اور باب دوستی گیٹ پر اپنا پرچم لہرا دیا۔طالبان کی جانب سے ویڈیوز بھی جاری کی گئیں ہیں۔
لیویز حکام کےمطابق پاکستان کی طرف سے باب دوستی ہرقسم کی آمدورفت کےلیےبند ہے تجارت معطل ہےاضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے تاہم طالبان سے رابطہ ہے۔
دوسری جانب عبداللہ عبداللہ کی سربراہی میں 11 رکنی وفد طالبان سے مذاکرات کے لئے جمعہ یا ہفتہ کو دوحہ جائے گا۔افغان سیاسی وفد میں عبداللہ عبداللہ ، حامد کرزئی ، یونس قانونی ، سمیت دیگرشامل ہیں جبکہ افغان طالبان کے وفد میں سلام رحیمی ،عبدالرشید دوستم ، گلبدین حکمت یار ، سید سادات منصور ہیں۔
افغان وزارت دفاع کےمطابق 24 گھنٹوں میں صوبہ پکتیا ، غزنی ، خوست ، قندھار ، ہرات ، فرح ، ہلمند ، نمروز ، اور تخارمیں 191 طالبان ہلاک اور 154 زخمی کئےگئے۔
اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی نےخبردارکیاکہ فغانستان میں انسانی بحران اور شہری بے گھر ہونے کا خدشہ ہے۔270،000 افغانی جنوری 2021 سےاب تک نئے سرے سے بے گھر ہوچکے ہیں ، شہری ہلاکتوں کی تعداد 29 فیصد بڑھی ہتے۔

فیصل مسجد کے احاطے میں شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی
- 4 hours ago

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کر لیا
- 4 hours ago

مصطفیٰ عامر قتل کیس : اداکار ساجد حسن نے بیٹے سے متعلق بیان ریکارڈ کر ادیا
- 5 minutes ago
لاہور : الحمراء میں استاد میانداد خان فیسٹیول کا کامیاب انعقاد
- 3 hours ago
پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
- 14 minutes ago

نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا
- 2 hours ago

رواں ماہ مہنگائی کی شرح دو سے تین فیصد تک رہنے کا امکان
- 3 hours ago
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام
- 2 hours ago

نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
- 22 minutes ago

چیمپئنز ٹرافی: بارش کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کا میچ منسوخ
- 5 hours ago
واپڈا کی جانب سےآبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کانفرنس
- 2 hours ago
صدر مملکت آصف علی زرداری آج 10 سے زائد نئے وزراء سے حلف لیں گے
- 3 hours ago