محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔


ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے 15 سے 17 جولائی کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مون سون کے موجودہ اسپیل کے دوران 15 سے 17 جولائی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 جولائی کے دوران کشمیر میں بارش اور کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، جبکہ انہی ایام میں گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے،جبکہ اسی دوران خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج رات سے 17 جولائی تک اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے،جبکہ 14 سے 16 جولائی کے دوران سندھ میں تھرپارکر، میرپور خاص، شہید بے نظیر آباد میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اربن فلڈنگ، نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہرکیا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو بروقت نکاسی آب اور دیگر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اےپنجاب نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق 15 سے 17 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور بارش کی پیشگوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور ساہیوال میں بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- an hour ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 14 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 18 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 minutes ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago







