Advertisement

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

دونوں اہلکار یادگار پولیس چوک پر تعینات تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں دونوں موقع پر شہید ہوگئے، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر جولائی 16 2025، 10:24 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، دونوں اہلکار یادگار پولیس چوک پر تعینات تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں دونوں موقع پر شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سخی گیٹ کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد اور اہلکار شہزاد شامل ہیں، غلام محمد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں پنیالہ جبکہ اہلکار شہزادہ کا تعلق لکی مروت کے گاؤں ابا خیل سے تھا۔

پولیس کے مطابق نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے علاقے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement