چین ایران کے اس عزم کو سراہتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا، چینی وزیر خارجہ


چین نے ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور جوہری مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وانگ یی کا کہنا تھا کہ چین ایران کی خودمختاری، قومی وقار اور پرامن جوہری ترقی کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایران کے اس عزم کو سراہتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا اور جوہری توانائی صرف پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرے گا۔
چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ چین طاقت کے استعمال اور دھمکیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے ایران کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سفارتی مکالمے کو جاری رکھنے کی حمایت کرتا ہے۔
چین نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ مل کر خطے میں جوہری عدم پھیلاؤ اور امن و استحکام کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈکاا سکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان
- an hour ago
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب
- 12 hours ago

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم
- 14 hours ago

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 12 hours ago

عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سننے والا بینچ تبدیل
- 34 minutes ago

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق
- 14 hours ago

کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا،کئی علاقے 36گھنٹوں سے بجلی سے محروم
- 2 hours ago

سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان ہی کیوں ؟ پاکستانی مندوب
- an hour ago

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
- 14 hours ago

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی
- a minute ago

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے
- 12 hours ago

امریکا کے ہر دلعزیز جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں چل بسے
- an hour ago