زلزلے کا مرکز پوہواتو ریجنسی سے 8 کلومیٹر جنوب مشرق میں زمین کے اندر 132 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا


انڈونیشیا کے صوبہ گورونتالو میں 6.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات، موسمیاتی تبدیلی اور زلزلہ پیما ادارے کے مطابق جمعرات کی علی الصبح صوبہ گورونتالو میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 50 منٹ پر آیا، جس کا مرکز پوہواتو ریجنسی سے 8 کلومیٹر جنوب مشرق میں زمین کے اندر 132 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبوں، بشمول شمالی سولاویسی، وسطی سولاویسی، اور مشرقی کلمنتان میں بھی محسوس کیے گئے۔
گورونتالو شہر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے سیکرٹری، ہینری ٹیکوالو، نے بتایا کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا، کیونکہ اس شدت کا زلزلہ بلند لہریں پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 20 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 15 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 17 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 17 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 20 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago





