الائیڈ ڈیموکریٹک فورس نامی گروپ سے تعلق رکھنے والوں نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کیتھولک چرچ پر حملہ کیا


افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورس (اے ڈی ایف) نامی گروپ سے تعلق رکھنے والوں نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کیتھولک چرچ پر حملہ کیا۔
کومانڈا کے سول سوسائٹی کوآرڈینیٹر Dieudonne Duranthabo نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چرچ کے اندر اور باہر 21 سے زائد افراد کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے چند جلی ہوئی لاشوں کو نکالا ہے جبکہ متعدد گھروں کو بھی جلا دیا گیا، مگر ابھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ صوبے میں موجود کانگو فوج کی جانب سے اس حملے میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ آج مسلح افراد نے ایک چرچ پر حملہ کیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کچھ دکانوں کو بھی جلا دیا گیا۔ اس گروپ کی جانب سے جولائی سے شروع میں بھی اسی صوبے میں درجنوں افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ دہشت گرد گروپ داعش سے منسلک ہے۔
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- a day ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 3 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 20 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 21 hours ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 42 minutes ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- a day ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 19 hours ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- a minute ago

