ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ منتظر مقابلہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ، 14 ستمبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا


ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ میگا ایونٹ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔ میچز دبئی اور ابوظبی کے اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ منتظر مقابلہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ، 14 ستمبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
وینیوز اور میچز کی تقسیم
ایشیا کپ 2025 کے مجموعی 19 میچز میں سے ، 12 میچز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے ۔
7 میچز ابوظبی میں شیڈول کیے گئے ہیں ، سپر فور مرحلہ اور فائنل (28 ستمبر) بھی دبئی میں ہی کھیلے جائیں گے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا شیڈول :
پاکستان ٹیم کے تینوں گروپ میچز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے ، 12 ستمبر: پاکستان بمقابلہ عمان ، 14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت ، 17 ستمبر: پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات
ٹورنامنٹ فارمیٹ اور گروپس
گروپ A:
پاکستان ، بھارت (میزبان)
عمان
متحدہ عرب امارات
گروپ B:
سری لنکا
بنگلہ دیش
افغانستان
ہانگ کانگ
ٹورنامنٹ کا مقصد ایشیائی ٹیموں کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل تیاری کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 18 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 دن قبل





