Advertisement

یمن کے ساحل  پر خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 68تارکین وطن جاں بحق ، درجنوں لاپتہ

واقعہ  گزشتہ روز  یمن کے جنوبی صوبے ابیان کے ضلع احور کے قریب بحیرہ عرب میں پیش آیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 25 days ago پر Aug 4th 2025, 12:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یمن کے ساحل  پر خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 68تارکین وطن  جاں بحق ، درجنوں لاپتہ

یمن کے ساحل  پر خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 68 تارکین وطن جاں بحق جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ  گزشتہ روز  یمن کے جنوبی صوبے ابیان کے ضلع احور کے قریب بحیرہ عرب میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 68 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا اور  متاثرہ  کشتی میں 150افراد سوار تھے، حادثے کے بعد 10 افراد کو بچایا جاچکا ہےاور درجنوں لاپتا ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق کشتی میں تقریباً 150 افراد سوار تھے جن میں سے 10 کو ریسکیو کر لیا گیا، ان میں سے 9 کا تعلق افریقی ملک ایتھوپیا اور ایک کا تعلق یمن سے ہے۔ باقی افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم موسم کی شدت اور سمندری حالات امدادی کام میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کے مطابق افریقا سے یمن کا یہ سمندری راستہ دنیا کے خطرناک ترین ہجرتی راستوں میں سے ایک ہے۔ مہاجرین یہاں سے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ معاشی بہتری حاصل کی جا سکے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھی اسی راستے پر تین بڑے حادثات پیش آئے تھے جن میں 90 سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد لاپتہ ہوئے۔ 2024 کے دوران اندازاً 60 ہزار سے زائد مہاجرین نے یمن کا رخ کیا۔

Advertisement
وزیر داخلہ کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،مشترکہ امور، اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،مشترکہ امور، اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال

  • 2 گھنٹے قبل
سندھ حکومت کا  سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے 15 ستمبر سے مہم کے آغاز کا اعلان

سندھ حکومت کا سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے 15 ستمبر سے مہم کے آغاز کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا،جھنگ میں ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگادیا گیا

دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا،جھنگ میں ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگادیا گیا

  • 13 منٹ قبل
پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

  • ایک گھنٹہ قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 21 منٹ قبل
ایران کا جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر غور

ایران کا جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر غور

  • 2 گھنٹے قبل
راولپنڈی:میں خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی:میں خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • ایک گھنٹہ قبل
پنجاب کے سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

پنجاب کے سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

  • 2 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کوشام 5بجے طلب، صدر مملکت نے منظوری دے دی

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کوشام 5بجے طلب، صدر مملکت نے منظوری دے دی

  • 2 گھنٹے قبل
راولپنڈی: قبر سے بچی کی لاش غائب ہونے کا معاملہ، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر تحقیقات عمل شروع

راولپنڈی: قبر سے بچی کی لاش غائب ہونے کا معاملہ، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر تحقیقات عمل شروع

  • 27 منٹ قبل
خواتین کے لباس سے متعلق نامناسب بیان دینے پر عظمیٰ بخاری نے غلطی تسلیم کر لی

خواتین کے لباس سے متعلق نامناسب بیان دینے پر عظمیٰ بخاری نے غلطی تسلیم کر لی

  • 38 منٹ قبل
خیبرپختونخوا حکومت کا سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ

  • ایک منٹ قبل
Advertisement