بھارت کی ڈرون ہتھیاروں کی دوڑ میں تیزی نے جنوبی ایشیا کا امن داؤ پر لگا دیا

آپریشن سندور میں شکست کے بعد مودی سرکار کے جنگی جنون میں اضافہ ہونے لگا، جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی دفاعی جارحیت، سرحدوں پر محاذ آرائی کا خطرہ بڑھنے لگا۔ بھارت کی ڈرون ہتھیاروں کی دوڑ میں تیزی نے جنوبی ایشیا کا امن داؤ پر لگا دیا۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی فوج نے بٹالین سطح پر ڈرونز کو مستقل ہتھیار بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آپریشن سندور کے بعد ڈرونز کو بھارتی جنگی حکمتِ عملی میں مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے۔ انفنٹری، توپ خانے اور بکتر بند یونٹس میں ڈرونز چلانے کے لیے خصوصی ٹیموں کی تشکیل جاری ہے۔
بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی مدد سے ہدف کی شناخت اور حملے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے، انجینئر رجمنٹس کو بارودی سرنگوں کی شناخت کے لیے ڈرونز دیے جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج ہیلی کاپٹروں پر انحصار کم کرنے کے لیے ڈرون ایوی ایشن کو وسعت دے رہی ہے، آرمی ایوی ایشن میں ڈرونز کی تعیناتی، بھارتی فوجی حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔ مزید یہ کہ بھارتی فوج جدید جنگ کے لیے اینٹی ڈرون صلاحیت بھی تیز رفتاری سے حاصل کر رہی ہے۔
مودی سرکار جدید ہتھیاروں کی خریداری سے آپریشن سندور کی خفت مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارت کی نئی جنگی پالیسی خطے میں امن کو مزید نازک اور غیر یقینی بنا رہی ہے اور اسلحے کی دوڑ سے خطے میں جنگ کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

حماس کا غزہ میں تشکیل دی جانے والی آئندہ حکومتی انتظامیہ سے دستبرداری کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر مملکت بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 5 گھنٹے قبل

پی سی بی کاخواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

ضلع کرک : فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 4 اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج
- 15 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نالوں میں طغیانی،مختلف علاقے زیر آب
- 3 گھنٹے قبل

گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خبریں زیر گردش، دلہا کون؟
- 2 منٹ قبل

آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے کرشہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، خواجہ آصف
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ کا سلسلہ جاری،انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
- 3 گھنٹے قبل

امریکا کا روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
- 5 گھنٹے قبل