ہم نے طویل عرصے تک دونوں ملکوں کیساتھ خاموش اورمسلسل سفارتی محنت کی تاکہ ایک پائیدارامن ممکن ہو، ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ آج آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان طویل کشیدگی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کی میزبانی کریں گے۔
اس حوالے سے دونوں ممالک کے رہنما صدرآذربائیجان الہام علیوف اور وزیراعظم آرمینیا نکول پاشینیان امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ چکے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق معاہدے پردستخط کی تقریب وائٹ ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جسے بین الاقوامی سطح پرایک اہم سفارتی پیش رفت قراردیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر امریکی صدرنے کہا ہے کہ ہم نے طویل عرصے تک دونوں ملکوں کیساتھ خاموش اورمسلسل سفارتی محنت کی تاکہ ایک پائیدارامن ممکن ہو، یہ معاہدہ خطے میں استحکام اورترقی کا نیا باب کھولے گا۔
واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان کشیدگی کا آغاز 1991 میں اُس وقت ہوا تھا جب آرمینیائی افواج نے عالمی سطح پر آذربائیجان کے تسلیم شدہ علاقے نگورنو کاراباخ پر قبضہ کر لیا تھا۔ تاہم 2020 میں 44 روزہ جنگ کے دوران آذربائیجان نے زیادہ تر علاقہ دوبارہ حاصل کرلیا۔
بعد ازاں اکتوبر 2023 میں آذربائیجان نے ایک اور فوجی آپریشن شروع کیا، جس کے نتیجے میں نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے، حکومت تحلیل کرنے کا اعلان کیا اور آذربائیجان کے ساتھ الحاق پر آمادگی ظاہر کی۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل




