تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی تنازع رُکوانے میں صدر ٹرمپ نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا،کمبوڈین وزیر اعظم


پنوم پن: پاکستان اور اسرائیل کے بعد جنوبی مشرقی ایشائی ملک کمبوڈیا نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمبوڈیا نے حال ہی میں تھائی لینڈ کے ساتھ حال ہی میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باقاعدہ طور پر نوبل پرائز کے لیے نامزد کردیا ہے۔
کمبوڈین وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز کے لیے باقاعدہ طور پر نامزد کردیا ہے اور اس سلسلے میں نارویجن نوبل کمیٹی کو حکومت کی طرف سے خط لکھا دیا ہے۔
کمبوڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی تنازع رُکوانے میں صدر ٹرمپ نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے دنیا کے دیگر کشیدہ معاملات کے حل میں بھی غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان حال ہی میں کشیدگی عروج کو پہنچی تھی اور 5 روزہ جنگ میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باقاعدہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور شہریوں سمیت دونوں اطراف کے کئی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے ایک دوسرے پر راکٹ برسائے تھے اور فضائی حملے بھی کیے تھے تاہم 5 روزہ جنگ کے بعد 28 جولائی کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان بھی بھارت کے ساتھ جنگ بندی کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر چکا ہے جب کہ اسرائیل بھی گزشہ ماہ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر چکا ہے۔
جبکہ بعدا ایران اور اسرائیل کے مابین جاری رہنے والی 12 روزہ جنگ جس کا خاتمہ امریکی صدر نے کروایا تھاجس کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی ٹرمپ کو نوبل کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل




