9 مئی مقدمات،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری ،محمود الرشیدکو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود قریشی بری
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنادیا۔


لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو شادمان تھانہ جلاؤ گھیراؤ اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات سے بری کر دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے دونوں کیسز کا فیصلہ سنا دیا، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
عدالت کی جانب سے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5،5 برس قید کی سزا سنائی گئی۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
ہفتے کے روز جج منظر علی گل کی سربراہی میں کوٹ لکھپت جیل میں سماعت ہوئی تھی جہاں وکلاء کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عائشہ بھٹہ کو جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس میں 12 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔
سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب، سلطان، شاہد بیگ، ماجد علی، بخت روان کو بری کیا گیا۔
سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں کل 41 ملزم نامزد ہیں جبکہ 15 ملزم اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں۔ تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 6 ملزمان زیر حراست جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے، ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کیا گیا، ملزمان میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد شامل ہیں۔
بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری، میاں محمودالرشید، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید بھی شامل ہیں۔
گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں کل 25 ملزم نامزد ہیں جبکہ 7 ملزم اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں، بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 12 ملزموں کا ٹرائل مکمل کیا گیا۔
بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 5 ملزم زیر حراست جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے، ملزموں کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

خیبرپختونخوا میں 8 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات ، 138 عام شہری شہید
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 13 گھنٹے قبل

نائیجیریا میں کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ
- ایک گھنٹہ قبل

گجرات بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں، 506 ملی میٹر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی
- ایک گھنٹہ قبل

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 14 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 12 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 14 گھنٹے قبل

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 14 گھنٹے قبل

حماس نے غزہ میں جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 12 گھنٹے قبل

ہیڈ مرالہ، وزیرآباد میں ہیڈ خانکی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
- 13 منٹ قبل