ان کے انتقال پر بھارتی فلمی برادری، بنگالی فنکار، مداح اور سینئر صحافیوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے


کولکتہ :بالی وڈفلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بسنتی چیٹرجی 88 برس کی عمر میں کولکتہ میں طویل علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سو سے زائد فلموں میں لازوال کردار نبھانے والی بسنتی چیٹرجی مغربی بنگال فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ تھیں۔
بنگال فلم انڈسٹری میں 50 سال سے اداکاری کے جوہر دکھانے والی بسنتی چیٹرجی کو چند برس قبل کینسر کا مرض تشخیص ہوا تھا جس کا انھوں نے بہادری سے مقابلہ کیا،جبکہ آخری اسسٹیج پر ڈاکٹرز نے انھیں گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا جہاں آج وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے فلم بینوں کو افسردہ کر دیا۔
خیال رہے کہ بسنتی چیٹرجی نے نہ صرف بلاک بسٹرز فلمیں دیں بلکہ ٹی وی اسکرین پر بھی دھاک بٹھائے رکھی،ان کی آخری ٹی وی سیریل ‘گیتا ایل ایل بی’ تھی، جس کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید بیمار ہو گئی تھیں۔
واضح رہے کہ نامور بنگالی اداکارہ بسنتی چیٹرجی نے 50 سال قبل تھیٹر اور اسٹیج ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اور ان کی شخصیت سادگی، پیشہ ورانہ لگن اور فنی مہارت کی عمدہ مثال تھی۔
ان کے انتقال پر بھارتی فلمی برادری، بنگالی فنکار، مداح اور سینئر صحافیوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،انہیں بنگالی فلم انڈسٹری کا روشن چہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 3 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 3 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 2 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل