جی این این سوشل

کھیل

ٹوکیو اولمپکس میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا

ٹوکیو : ٹوکیو اولمپکس کے دوران کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹوکیو اولمپکس میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا
ٹوکیو اولمپکس میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا

 انٹرنیشنل میڈیا رپوٹس کے مطابق ٹوکیو 2020 کے سی ای او نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم انہوں نے اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے ۔

ٹوکیو آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان نے اپنی ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ٹوکیو کے گائوں میں کورونا وائرس کا پہلا کیس اسکریننگ ٹیست کے دوران سامنے آیا ہے ، کورونا وائرس کے مریض کو گائوں سے باہر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے ۔  

ٹوکیو 2020 کے منتظمین کا مزید کہنا ہے کہ ہم کورونا وائرس کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں ۔

یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کوروناوائرس کی وجہ سے پہلے ہی ایک سال تاخیر کا شکار ہوچکا ہے ۔

 

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے مستعفی

محمد یوسف نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے استعفیٰ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

محمد یوسف باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے، انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے استعفیٰ پیش کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ کی پوسٹ میں اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی خدمت کرنا فخر کی بات ہے اور مجھے اس کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے، مجھے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ رہا ہے۔

سابق قومی کرکٹر نے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور لگن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

محمد یوسف نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور آنے والے چیلنجز میں قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، صوبائی وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت  نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے جب کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کل لاؤ لشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، ان کی نجی فورس نے کانچ کے ٹکڑے مارے جس سے 25 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، جلسےکی آڑمیں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے، اگر قانون ہاتھ میں کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ حالات خرابی کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور پر عائد ہوگی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کوبھی احتجاج کے نام پرسڑکیں اور چوراہے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا ہے۔جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی۔

واضح رہے کہ   حسن نصراللہ جمعے کی شب بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے،گزشتہ روز لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll