جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

مخصوص ایپ والے موبائل فونز پر واٹس ایپ بند ہوجائیگا

نیویارک: واٹس ایپ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا ہے ، جس میں صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ان کے موبائل پر چند مخصوص ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئی ہوں گے تو ان کے اکاؤنٹ معطل کردیے جائیں گے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وہ واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ ہیں
وہ واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ ہیں

ادارے کے مطابق اگرآپ کو ایپ کے اندر پیغام ملے جس میں لکھا ہو کہ آپ پر عارضی طور پر پابندی لگائی جارہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اپ واٹس ایپ کا کوئی ایسا ورژن استعمال کررہے ہیں جو آفیشل نہیں ہے اور واٹس ایپ اوراسے سپورٹ نہیں کرتا۔

 

یواے ای سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر

اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل ہوگا اور صارف کو انتباہ دیا جائیگا کہ ان کا اکاؤنٹ ختم بھی ہوسکتا ہے اور نہیں اس سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔ خبردار کرنے کے باوجود اگر آپ عارضی پابندی کے باوجود آفیشل ایپ پر منتقل نہیں ہوتے تو اپ کا اکاؤنٹ مستقلاََ بھی بند کیا جاسکتا ہے ۔ البتہ مطالبات پورے ہونے کی صورت میں آپ کی ایپ معمول کے مطابق کام کرتی رہے گی ۔

بیان یں جن ایپس کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے وہ واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ ہیں ، لیکن ان جیسی کوئی بھی ایپ جو اصل واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر استعمال ہوگی اس کی موجودگی میں واٹس ایپ اکاؤنٹ معطل کردیا جائیگا۔ ادارے کا کہناہے کہ ان ورژنز کا استعمال کمپنی کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی ہے ۔

 

سعودی عرب میں نماز کے حوالے سے ایسا اقدام کے پریشان ہوجائیں 

اس کے علاوہ واٹس ایپ نے ایک اور اعلان کیا ہے کہ جس میں بڑی سہولت کے بارے میں کہا ہے ۔ ادارے کا کہناہے کہ وہ ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے بعد لوگ پہلی بار اپنے فون کا استعمال کیے بغیر بھی واٹس ایپ پر پیغامات بھیج سکیں گے ۔

اس وقت واٹس ایپ کا صارف کو فون سے منسلک ہونا ضروری ہے ، اس کی ڈیسک ٹاپ اور ویب ایپس کو بھی ڈیوائس سے کنیکٹ ہونا پڑتا ہے ۔

پاکستان

مولانا فضل الرحمن اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب

مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا  فضل الرحمن اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب

مولانا فضل الرحمان پارٹی انتخابات میں اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر منتخب ہو گئے۔ 

جے یو آئی رہنما مولانا عبد الغفورحیدری بھی 5 سال  کیلئے  بلامقابلہ سیکرٹر ی جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ 

مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے۔ 

واضح  رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان جے یو آئی خیبر پختونخوا کے پارٹی انتخابات میں 5 سالہ  کیلئے صوبائی امیر منتخب ہوئے تھے۔

چند روز قبل الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو پارٹی انتخابات کروا کر تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے خاندانوں اور لبنان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان  کی  مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری آبادیوں پر اسرائیل کے بے لگام حملے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی فورسز لبنان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہیں، اُس کے استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہیں، شہری آبادی کے مراکز کو وحشیانہ انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے خاندانوں اور لبنان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے قتل کے وحشیانہ اقدام سے تشدد کے شکار خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی احتجاج، عمران خان  اور  علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت درجنوں رہنمائوں اور کارکنوں مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا، گرفتار ہونے والوں میں خلیل، عمران، صداقت، یٰسین اور طاہر شامل ہیں، ملزم طاہر کے قبضے سے پولیس نے پٹرول کی بوتل بھی برآمد کی ہے۔

اس کے علاوہ  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان، تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ آر اے بازار میں مقدمات درج کئے گئے۔

مقدمے میں سمابیہ طاہر، ایم پی اے اسد عباس، اعجاز خان، عامر مغل سمیت 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll