اگر ٹرمپ-پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو تجارتی ٹیرف 50 فیصد سے بڑھ سکتا ہے ، امریکا
اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ بھارت پر مجوزہ نئے محصولات کا انحصار اس بات پر ہے کہ ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کس حد تک کامیاب رہتی ہے


امریکا نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی متوقع ملاقات ناکامی سے دوچار ہوئی، تو بھارت پر مزید تجارتی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق بھارت پہلے ہی 25 فیصد اضافی ٹیرف کی زد میں ہے، لیکن اگر روس سے تیل کی خریداری جاری رہی اور ٹرمپ-پیوٹن مذاکرات کامیاب نہ ہوئے، تو بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جس سے مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ جائے گا۔
اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ بھارت پر مجوزہ نئے محصولات کا انحصار اس بات پر ہے کہ ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کس حد تک کامیاب رہتی ہے۔ اگر یہ بات چیت مثبت نتائج نہ دے سکی، تو بھارت پر ٹیرف کی شرح 50 فیصد سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن کے درمیان یہ اہم ملاقات جمعہ کو امریکی ریاست الاسکا میں متوقع ہے، جو 2021 کے بعد کسی بھی موجودہ یا سابق امریکی و روسی صدر کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ الاسکا میں پیوٹن سے ملاقات کے فوری بعد وہ ایک اور اجلاس کی خواہش رکھتے ہیں، جس میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی شرکت متوقع ہے، تاہم اس ملاقات کے لیے تمام فریقین کی رضامندی ضروری ہو گی۔

آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری
- 2 گھنٹے قبل

یومِ آزادی پر تحفہ: پاکستانی نوجوانوں کی قازقستان میں تاریخی فتح
- 2 گھنٹے قبل

جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کا مقامی سنیما میں رنگا رنگ پریمیئر شو
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

لاہور: معرکۂ حق کی فتح پر خصوصی تقریب، مریم نواز کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین
- 2 گھنٹے قبل

انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، اتحاد، کامیابی اور یکجہتی کا پیغام
- 39 منٹ قبل

مسلم لیگ ن کلچر اینڈ سپورٹس ونگ پنجاب کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب
- 7 گھنٹے قبل

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار
- ایک گھنٹہ قبل

فل کورٹ اجلاس کی مخالفت: سپریم کورٹ منٹس میں عدالتی اختلافات سامنے آ گئے
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا "نشانِ پاکستان" لینے سے انکار
- 4 گھنٹے قبل
ایمل ولی خان نے وزیراعظم کو شرکت کی دعوت دے دی
- 2 گھنٹے قبل