عدالت نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا
کل بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہوئی اور شام کو یہ ان کے بھانجوں کو گرفتار کرنے پہنچ گئے، بدنیتی واضح نظر آ رہی ہے،سلمان اکرم راجہ


لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی ) لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کا 9 مئی کے مقدمے میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ ریز کواے ٹی سی لاہور میں پیش کیا گیا جہاں ان کے کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔
دوروان سماعت پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو 9 مئی کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمنی بیان میں نامزد کیا گیا، ملزم کو کل گرفتار کیا، جس سے فون اور دیگر چیزیں ابھی ریکور کرنی ہیں۔
اس موقع پر ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سوال اٹھایا کہ 27 ماہ گزر گئے، پولیس کو اب ان کے ملوث ہونے کا پتہ چلا؟ ضمنی بیان ڈیڑھ ہزار مرتبہ عدالت میں پڑھا گیا کہیں یہ نام نہیں۔
دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہوئی اور شام کو یہ ان کے بھانجوں کو گرفتار کرنے پہنچ گئے، بدنیتی واضح نظر آ رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ شاہ ریز عالمی سطح کے سپورٹس مین ہیں، کئی بار یہ ملک سے باہر گئے واپس آئے، کبھی کسی مقدمہ میں طلب نہیں کیا گیا، 6 سے 13 مئی تک یہ چترال میں تھے۔
دوسری طرف پولیس نے شاہ ریز عظیم کا 30 دن کا ریمانڈ طلب کیا ، جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ 30 دن کا ریمانڈ مانگ رہے ہیں جو زیادتی ہے۔
دوران سماعت پولیس نے شاہ ریز کیخلاف جناح ہاؤس کیس کا ریکارڈ پیش کیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل نے بتایا کہ ملزم شاہ ریز جناح ہاؤس کیس کے علاوہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ، عدالت نے ریکارڈ دیکھنے اور دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے ریاستی فنڈز کے غلط استعمال پر گرفتار
- 3 hours ago

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلا دیش کے لیفٹیننٹ جنرل کی ملاقات، دفاعی اور سلامتی امور پر تبادلہ خیال
- an hour ago

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر آئندہ ماہ سے ای امیگریشن کا نظام نافذ کرنے کی منظوری
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز کو گرفتار کر کے سیاسی تناؤ پیدا کیا جا رہا ہے،بیرسٹر گوہر
- an hour ago

وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی ا سٹورز کارپوریشن ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی
- an hour ago

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 789 ارب روپے کا ٹیکس خسارہ بے نقاب
- a minute ago

دنیا کا سب سے وزنی قیدی جیل انتظامیہ کے لیے سر درد بن گیا
- 4 hours ago

سی ایس ایس کے امتحانی نتائج کا اعلان،کتنے فیصد امیدوار کامیاب ہوئے؟
- 3 hours ago

9 مئی مقدمات: شاہ ریز کے بعد علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار
- 2 hours ago

سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
- 4 hours ago

دورہ چین کے دوران شہباز شریف اور نریند ر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں،دفتر خارجہ
- 3 hours ago

بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر جامع مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیر خارجہ
- 3 hours ago