سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب، ڈاکٹر رضوان نصیر نے سیالکوٹ کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے ممکنہ خطرات اور انتظامات کا جائزہ لیا

بھارت کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب، ڈاکٹر رضوان نصیر نے سیالکوٹ کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے ممکنہ خطرات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہیں فلڈ کنٹرول روم میں پانی کی موجودہ صورتحال اور مرالہ بیراج کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ حکام نے بتایا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ سیکٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ 9 اہم مقامات پر 18 ریسکیو کشتیوں، 60 ریسکیورز اور 30 اسکاوٹس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے مرالہ بیراج پر پانی کے اخراج اور ریسکیو اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے، جبکہ قریبی آبادیوں کو بروقت خبردار کرنے کا مؤثر نظام یقینی بنایا جائے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، دریائے چناب میں آنے والا ممکنہ سیلابی ریلا سیالکوٹ اور گجرات کے علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے، جبکہ دریائے چناب اور اس سے منسلک ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔
دوسری جانب، بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے ستلج میں پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔ بہاولنگر کے متعدد علاقوں میں پانی داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین زیرِ آب آ گئی ہے، فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور زمینی کٹاؤ سے آبادیوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 20 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 17 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 20 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل






