پاکستان کے 3.3 کروڑ بجلی صارفین میں سے 1.8 کروڑ افراد کو 70 فیصد سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے


وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی صارفین کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے لاہور میں لیسکو ہیڈکوارٹرز میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ صارفین کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع دی جائے گی، اور اگر حکومت جانب سے مالی معاونت کی منظوری دی گئی تو متاثرین کے بلوں کی مکمل معافی بھی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، تاہم جیسے ہی پانی کی سطح کم ہوگی، بحالی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔
بجلی صارفین کو دی جانے والی سہولیات:
-
پاکستان کے 3.3 کروڑ بجلی صارفین میں سے 1.8 کروڑ افراد کو 70 فیصد سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔
-
سولر پینلز کی تنصیب سے کئی صارفین نے اپنے یونٹس 200 سے نیچے رکھے، جس سے بلوں میں کمی واقع ہوئی۔
-
اویس لغاری کے مطابق حکومت کی کوششوں سے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
دیگر اہم نکات:
-
لیسکو ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ وزیرِاعظم کے سیلاب فنڈ میں جمع کروائی۔
-
حکومت واپڈا کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے اور محکمے میں "رائٹ سائزنگ" کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
-
اویس لغاری نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت پر سیاسی بھرتیوں کا کوئی الزام نہیں لگ رہا، کیونکہ کمپنیوں کو خودمختار بنایا جا رہا ہے۔
-
انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ والے صارفین کے باعث 4 روپے فی یونٹ اضافی بوجھ عوام پر پڑتا ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اور اس پر نئی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- an hour ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 6 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 4 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 4 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- an hour ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago









