ملتان میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب نے ہزاروں انسانوں کے ساتھ ساتھ 90 ہزار مویشیوں کو بھی متاثر کیا ہے


ملتان میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب نے ہزاروں انسانوں کے ساتھ ساتھ 90 ہزار مویشیوں کو بھی متاثر کیا ہے، جب کہ سیلاب سے ہزاروں ایکڑ پر لگی چارے کی فصل بھی تباہ ہو گئی۔
سیلاب کے خوف سے ملتان کے کسانوں نے وقت سے پہلے اپنی چارے کی فصل کاٹنی شروع کر دی ہے۔ اسی خوف کے باعث میٹرک کے طالب علم محمد خبیب اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ وقت سے پہلے چارہ کاٹ کر پانی سے محفوظ بنا رہا ہے اور اسے خشک جگہ پر محفوظ کر کے آنے والے مہینوں کے لیے اپنے مویشیوں کی خوراک کا انتظام کر رہا ہے۔
سیلاب کے نتیجے میں چارے کی فصل کے تباہ ہونے کے بعد مارکیٹ میں سبز چارے کی قیمت میں 200 روپے فی من کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اسی طرح سائیلج کی قیمت 600 سے بڑھ کر 850 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے، جبکہ توڑی 500 روپے سے بڑھ کر ساڑھے 600 روپے فی من تک جا پہنچی ہے۔
پنجاب کے سیلابی علاقوں میں مویشیوں کو خشک جگہ پر منتقل کرنے اور چارے کی فراہمی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، جس کے حل کے لیے ابھی تک کوئی واضح حکومتی منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی۔
پنجاب بھر میں سیلابی ریلوں سے سب سے زیادہ نقصان لائیو اسٹاک کے شعبے کو پہنچا ہے۔ ان متاثرہ علاقوں میں سبز چارے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے لوگ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کشتیوں میں چارہ لاد کر خشک علاقوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 4 گھنٹے قبل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 8 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 10 گھنٹے قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 6 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 8 گھنٹے قبل
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 7 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل