سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش کر دی


سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش کر دی۔
یہ سماعت بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے ان کی بہن علیمہ خان کی درخواست پر ہوئی، جس کی قیادت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
دوران سماعت، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی 2 سال پر محیط میڈیکل ہسٹری پر مشتمل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ جیل انتظامیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کا ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج جاری ہے، اور انہیں دانتوں، کان، ناک، گلے، آنکھوں اور ہڈیوں سے متعلق متعدد طبی مسائل پیش آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ماہرین امراض چشم، آرتھوپیڈک سرجن اور ای این ٹی ماہرین نے متعدد بار ان کا معائنہ اور علاج کیا۔ اس کے علاوہ، جیل انتظامیہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کولیسٹرول کی سطح بھی بڑھ چکی تھی، جس کا علاج جاری ہے۔
جیل انتظامیہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جیل اسپتال کی جانب سے تمام تجویز کردہ علاج اور ادویات بروقت فراہم کی جاتی ہیں، اور 12 اگست کو بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ 4 رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی درخواست پر سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 19 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 27 منٹ قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 21 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 16 گھنٹے قبل



