اسرائیلی سپریم کورٹ کا حکم: فلسطینی قیدیوں کو روزانہ تین وقت کھانا فراہم کیا جائے
فلسطینی حکام کے مطابق، اس دوران کم از کم 61 فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں شہید ہو چکے ہیں، جن میں مارچ میں ایک 17 سالہ نوجوان قیدی بھی شامل ہے


اسرائیلی سپریم کورٹ نے حکومت کو سخت ہدایت دی ہے کہ جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو روزانہ تین وقت معیاری کھانا فراہم کیا جائے۔ عدالت نے کہا ہے کہ قیدیوں کو بنیادی خوراک سے محروم رکھنا ناقابل قبول ہے اور حکومت اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی پابند ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اتوار کو تین رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکام قانونی طور پر پابند ہیں کہ وہ قیدیوں کی خوراک کی مقدار میں اضافہ کریں اور معیار کو بہتر بنائیں۔ یہ فیصلہ دو اسرائیلی انسانی حقوق تنظیموں کی درخواست پر آیا جنہوں نے قیدیوں کو غذائی قلت اور بھوک کی صورتحال کا شکار ہونے کا الزام لگایا تھا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے تقریباً دو سال سے جاری جنگ کے دوران غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے سے ہزاروں فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہوا ہے۔ متعدد قیدیوں کو بغیر کسی الزام کے کئی ماہ تک قید میں رکھا گیا، جنہوں نے اذیت ناک حالات مثلاً کم خوراک اور ناکافی طبی سہولیات کی شکایت کی ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق، اس دوران کم از کم 61 فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں شہید ہو چکے ہیں، جن میں مارچ میں ایک 17 سالہ نوجوان قیدی بھی شامل ہے جس کی موت بھوک اور غذائی قلت کے باعث ہوئی۔

پاکستان پر قرضے 94 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے
- 4 hours ago

اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف
- 7 hours ago

دریائے چناب کی طغیانی کے باعث ،شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 5 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
ٹرمپ کو بڑا جھٹکا: امریکی عدالت نے ہتکِ عزت کیس میں 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھا
- 4 hours ago

کیا کل کراچی کے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ محکمہ تعلیم کا وضاحتی بیان سامنے آگیا
- 7 hours ago

رحیم یارخان: سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ
- 4 hours ago

نئی فائزر کووڈ 19ویکسین سے مدافعتی صلاحیت میں 4 گنا اضافہ، ابتدائی کلینیکل ٹرائل میں کامیابی
- 8 hours ago

سوست بارڈر پر تاجروں کا دھرنا 50ویں روز میں داخل، پاکستان-چین آمد و رفت معطل
- 4 hours ago

سمندری وسائل ہماری طاقت ہیں، مضبوط حکمت عملی سے فائدہ اٹھانا ہوگا: سابق نیول آفیسر
- 4 hours ago
_2025_04_24_12_11_40_53488236.jpg&w=3840&q=75)
واٹس ایپ میں پرائیویٹ چیٹس کیلئے "سیکرٹ کوڈ" فیچر متعارف
- 5 hours ago

پنجاب : دریاؤں میں طغیانی، سندھ میں بھی سیلاب کا خطرہ ، ہنگامی صورتحال
- 7 hours ago

سیلاب زدگان کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں ، بلاول بھٹو کا مطالبہ
- 7 hours ago