ریسکیو 1122 کی اضافی ٹیمیں بھی جلال پور پیر والا روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ انخلائی عمل میں مدد فراہم کی جا سکے اور کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے


سندھ میں سیلابی صورتحال :
حکومتِ سندھ نے خبردار کیا ہے کہ صوبے بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر 44 تعلقوں کی 1651 دیہات بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں، جب کہ ممکنہ متاثرہ آبادی کی تعداد 16 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔
محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے پیشگی خطرات کے تحت ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 288 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
محکمہ اطلاعات نے مزید بتایا کہ حکومت نے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے تاکہ ممکنہ خطرے سے قبل زیادہ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جا سکے۔
پنجاب کی سیلابی صورتحال :
ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں دریائے چناب اور دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث پانی مختلف دیہاتوں میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق، پولیس کی جانب سے مقامی مساجد کے ذریعے اعلانات کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگ اپنے گھروں کو خالی کرکے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو سکیں۔
حکام نے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی قسم کا خطرہ مول نہ لیں اور فوری طور پر سیلاب سے محفوظ جگہوں پر منتقل ہو جائیں۔
ریسکیو 1122 کی اضافی ٹیمیں بھی جلال پور پیر والا روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ انخلائی عمل میں مدد فراہم کی جا سکے اور کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
تحصیل جلال پور پیر والا میں دریائے چناب اور دریائے ستلج کی طغیانی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جہاں سیلابی ریلوں سے سیکڑوں دیہات متاثر ہو چکے ہیں اور پانی کے شہر میں داخل ہونے کا شدید خدشہ ہے۔
صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر رات بھر جاری رہنے والا ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے، جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے متحرک ہیں۔
شہر کے نشیبی علاقوں کو ممکنہ خطرے سے بچانے کے لیے مساجد سے مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہری فوری طور پر انخلا کر کے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔
پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے مطابق، صوبے بھر میں دریاؤں کی طغیانی کی صورتحال بدستور برقرار ہے اور مزید علاقوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورت حال مسلسل نگرانی میں ہے اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔
بھارت کی آبی دہشتگردی :
بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس پیش رفت کی اطلاع پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے متعلقہ حکام کو فراہم کی۔
وزارتِ آبی وسائل کے مطابق، دریائے ستلج میں پانی کے اچانک اضافے کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے سیلاب الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ فلڈ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
حکام نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے اور ممکنہ انخلا کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف
- 7 hours ago

سوست بارڈر پر تاجروں کا دھرنا 50ویں روز میں داخل، پاکستان-چین آمد و رفت معطل
- 4 hours ago

رحیم یارخان: سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ
- 4 hours ago
_2025_04_24_12_11_40_53488236.jpg&w=3840&q=75)
واٹس ایپ میں پرائیویٹ چیٹس کیلئے "سیکرٹ کوڈ" فیچر متعارف
- 5 hours ago

سیلاب زدگان کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں ، بلاول بھٹو کا مطالبہ
- 7 hours ago

سمندری وسائل ہماری طاقت ہیں، مضبوط حکمت عملی سے فائدہ اٹھانا ہوگا: سابق نیول آفیسر
- 4 hours ago

کیا کل کراچی کے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ محکمہ تعلیم کا وضاحتی بیان سامنے آگیا
- 7 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
ٹرمپ کو بڑا جھٹکا: امریکی عدالت نے ہتکِ عزت کیس میں 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھا
- 4 hours ago

پاکستان پر قرضے 94 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے
- 4 hours ago

نئی فائزر کووڈ 19ویکسین سے مدافعتی صلاحیت میں 4 گنا اضافہ، ابتدائی کلینیکل ٹرائل میں کامیابی
- 8 hours ago

دریائے چناب کی طغیانی کے باعث ،شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 5 hours ago

اسرائیلی سپریم کورٹ کا حکم: فلسطینی قیدیوں کو روزانہ تین وقت کھانا فراہم کیا جائے
- 6 hours ago