وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
بعض عناصر گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تمام ممکنہ وسائل استعمال کرکے گندم کے غیرقانونی اسٹاک کی نشاندہی کی جائے،مریم نواز


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گندم کے اسٹاک ڈکلیئر کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کے زیرصدارت اجلاس میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے، گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی والوں سے سختی سے نمٹنےکا فیصلہ کیا گیا اور صوبے میں گندم کے اسٹاک ڈکلیئر کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دے دی گئی،جبکہ ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا گیا، جبکہ گندم کا اسٹاک ظاہر کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پراتفاق کیا گیا۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت کوعوام کے مفادات کےتحفظ کے لیے طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ گندم ذخیرہ کرنے والے رضاکارانہ طور پر ڈکلیئرکردیں ورنہ کارروائی ہوگی، انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے صورتحال کا فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، بعض عناصر گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تمام ممکنہ وسائل استعمال کرکے گندم کے غیرقانونی اسٹاک کی نشاندہی کی جائے۔
مریم نواز نے صوبے میں گندم کے اسٹاک کی درست طورپر نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور گندم اور آٹے کے نرخ برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔
وزیراعلی پنجاب نے پیرا کو صوبے بھر میں مسلسل چیکنگ اور کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور ہر دکان پر سرکاری نرخ نامہ نمایاں آویزاں کرنے کا حکم دیا جس کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
علاوہ ازاں دوران اجلاس مریم نواز شریف نے خانیوال میں سیلاب سے گندم ضائع ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور گندم کو بروقت محفوظ مقامات پرمنتقل نہ کرنے پر ڈی جی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کوعہدے سے ہٹا دیاگیا جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول سمیت تمام عملے کو معطل کردیا گیا۔

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی، صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید
- 3 گھنٹے قبل

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- 5 گھنٹے قبل

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل
- 4 گھنٹے قبل

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ شہید
- 5 گھنٹے قبل

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 19 منٹ قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

با لی وڈ اسٹار ایشوریا رائے نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
- 2 گھنٹے قبل