جی این این سوشل

پاکستان

صوبہ سندھ میں عید الاضحیٰ کے لیے گائیڈ لائنز جاری

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے عیدالاضحیٰ کے لیے گائیڈ لائینز جاری کردیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نماز کے لیے آنے والوں کو تھرمل سکینر سے گزارا جائے
نماز کے لیے آنے والوں کو تھرمل سکینر سے گزارا جائے

صوبائی محکمہ داخلہ کی گائیڈلائنز کے مطابق صوبے بھر میں ایک مقام پر مختلف اوقات میں عید کے اجتماعات منعقد کیے جائیں  اور نماز عید کھلے مقامات پر ادا کریں ۔

ڈاکٹرفر دوس عاشق اعوان کے مستعفی ہونے 

گائینڈ لائنز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نماز کے لیے آنے والوں کو تھرمل سکینر سے گزارا جائے اور نماز عید کے اجتماع میں سماجی فاصلے بھی برقرار رکھے جائیں ۔

علاقائی

ہرنائی : جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار آبائی علاقوں میں سپردخاک

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہرنائی : جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار  آبائی علاقوں میں سپردخاک

راولپنڈی: ہرنائی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار کو آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 28 سالہ میجر محمد حسیب شہید کو راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا جب کہ شہید حوالدار نور احمد کو بھی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی علاقے برکھان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 نومبر 2024 کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف بہاردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو سپردخاک کردیا گیا ہے۔a

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے جذبے و ایمان کو تقویت دیتی ہیں، مسلح افواج قوم کی غیرمتزلزل حمایت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی،امریکی میڈیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے  کابینہ ارکان کی تقرری کا  سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کیرولین لیویٹ 2019 میں گریجویشن کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ  نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ، ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو سیکرٹری خارجہ ، سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کرچکے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کردی

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے جب کہ چیف جسٹس نے آن لائن اجلاس میں ہدایات جاری کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس پاکستان نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کردی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کردی۔

اعلامیے کے مطابق آمنہ قادر کو جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی کا کوآرڈینیٹر بنادیا گیا ہے جب کہ کمیٹی میں احد چیمہ اور خدیجہ شاہ بھی شامل ہیں، کمیٹی پنجاب میں جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے جب کہ چیف جسٹس نے آن لائن اجلاس میں ہدایات جاری کیں۔

آن لائن اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم و دیگر نے شرکت کی، علاوہ ازیں احمد چیمہ اور خدیجہ شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll