Advertisement

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

لاہور : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 21st 2021, 1:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ،تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ،ایک میچ سے برابر ہے ۔

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلش ٹیم کو 31 رنز سے شکست دی تھی ۔

جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے شاہینوں کو 45 رنز سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا تھا ۔

پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں گرائونڈ میں اترے گی ۔

یاد رہے کہ انگلش ٹیم ون ڈے سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکی ہے ۔

Advertisement