سلامتی کونسل اجلاس: تمام15 ارکان کی اسرائیل کا نام لیے بغیرقطر پرحملوں کی شدید مذمت
اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی منظم خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنے برادر ملک کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار


نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کی مذمت کردی۔
پاکستان کے مطالبے پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مذمتی بیان برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا اور یہ بیان تمام 15 اراکین، بشمول اسرائیل کے اتحادی امریکا کی منظوری سے جاری کیا گیا۔
بیان میں سلامتی کونسل نے قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی اورغزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کو اولین ترجیح رکھنے پر زور دیا۔
پاکستان، الجزائر اور صومالیہ کی درخواست پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے قطر پر اسرائیلی حملے کی بھر پور مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا عام طور پر اقوام متحدہ میں اسرائیل کا تحفظ کرتا ہے لیکن اس بار سلامتی کونسل کے بیان کی حمایت سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حملے پر ناراضگی ظاہر ہوئی ہے۔
دوران اجلاس پاکستانی مندوب کا اسرائیل کو منہ توڑ جواب
اقوم متحد ہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے قطر پر صہیونی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی منظم خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنے برادر ملک کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ کھڑا ہے۔
قطری وزیراعظم کا اظہار خیال
دوسری جانب قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نےامریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ پر اسرائیلی حملہ سفارتکاری کی توہین اور امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیدیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دوحہ پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے اور اسرائیل حماس رہنماؤں پر حملہ کر کے غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قطرکا ثالثی کا کردار عالمی سطح پر سراہاگیا، انہوں نے ساتھ ہی واضح کردیا کہ وہ خونریزی روکنے کے لیے اپنے انسانی اور سفارتی کردار کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جاری رکھیں گے۔
انٹرویو میں ان کا مزیدکہنا تھا کہ اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دیں اور حماس پر اسرائیلی حملے سے یرغمالیوں کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے منگل کے روز کیے گئے حملے میں حماس کی سیاسی قیادت کو نشانہ بنایا تھا، اس حملے میں سینئر حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے، ان کے دفتر کے ڈائریکٹر سمیت 6 افراد شہید ہوئے تاہم اس حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی۔
دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکا نے اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اقدام کو یکطرفہ قرار دیا تھا۔

ایک دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

5 اکتوبر احتجاج کیس: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانت میں توسیع
- 5 hours ago

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے معروف اداکار،رائٹر اورڈائریکٹر نسیم وکی کی ملاقات
- 5 hours ago

وزیر اعظم کی سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت
- 3 hours ago
امریکا :چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
- 4 hours ago

صدر آصف علی زرداری10روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
- 5 hours ago

میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کا شیڈول تبدل ،مگر کیوں؟
- 4 hours ago

سیالکوٹ میں منعقدہ ایکسپو میلے میں شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت
- 5 hours ago

سیلاب نےپنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی مچادی، زمینی رابطے منقطع،لاکھوں ایکڑ فصلیں برباد
- 5 hours ago

سر پر انڈے مارے جانے کے بعد چاہت فتح علی خان کا ردعمل سامنے آ گیا،گلوکار کا عدالت جانے کا اعلان
- an hour ago

دوحہ پر حملہ: یو اے ای نے اسرائیل کو ائیر شو میں شرکت کرنے سے روک دیا
- 28 minutes ago

عالمی برادری بھارتی آبی دہشت گردی روکنے میں ہمارا ساتھ دے،پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
- 4 hours ago