بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کے حق میں تمام صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پیش کرے گی


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فوری طور پر عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کی جائے، تاکہ کروڑوں متاثرہ پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بین الاقوامی امداد کی اپیل نہ کرکے متاثرہ عوام کو امداد سے محروم رکھنا کسی صورت درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام فوری طور پر اٹھایا جانا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کی جانب سے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا، تاہم افسوس کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اور خاص طور پر جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت اب تک کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کے نظام کے تحت بین الاقوامی امداد کی اپیل میں تاخیر ناقابلِ فہم ہے۔ 2022 کے سیلاب کے دوران، جب وہ وزیر خارجہ تھے، ایسی ہی اپیل کی گئی تھی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان ماضی میں 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب کے دوران بھی عالمی برادری سے مدد مانگ چکا ہے، اور یہ ایک عالمی روایت ہے کہ قدرتی آفات کے ابتدائی 72 گھنٹوں میں عالمی امداد کی اپیل کی جاتی ہے۔
بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کے حق میں تمام صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پیش کرے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان زرعی شعبے کو پہنچا ہے، اور اُمید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اس کی بحالی کے لیے پیپلز پارٹی کے اقدامات میں بھرپور تعاون کرے گی۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 14 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 12 گھنٹے قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 12 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
