غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
سخت ترین حالات کے باوجود 13 لاکھ سے زائد فلسطینی اب بھی غزہ سٹی اور شمالی علاقوں میں موجود ہیں، جن میں 3 لاکھ 50 ہزار بچے بھی شامل ہیں


غزہ: اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملوں میں آج مزید 59 فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد گزشتہ کئی ماہ سے جاری جارحیت کے دوران شہادتوں کی مجموعی تعداد 64,756 تک جا پہنچی ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صرف آج کی بمباری میں 42 افراد غزہ شہر اور شمالی غزہ پٹی میں شہید ہوئے۔ وزارت نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 59 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔
اب تک جاری اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 164,059 تک پہنچ چکی ہے۔
جبری انخلا کے باوجود غزہ میں 13 لاکھ سے زائد فلسطینی موجود
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق، اسرائیلی بمباری، جبری انخلا کی دھمکیوں اور سخت ترین حالات کے باوجود 13 لاکھ سے زائد فلسطینی اب بھی غزہ سٹی اور شمالی علاقوں میں موجود ہیں، جن میں 3 لاکھ 50 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔
دفتر نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی حکام نے خبردار کیا ہے کہ جو شہری اس بار شمالی غزہ چھوڑیں گے، انہیں واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس عمل کو بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگی جرم اور جبری نقل مکانی قرار دیا ہے۔
خان یونس اور رفح میں "محفوظ علاقوں" پر بھی حملے
سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ خان یونس اور رفح، جنہیں اسرائیلی افواج نے ’محفوظ انسانی علاقے‘ قرار دے کر 8 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو وہاں منتقل ہونے پر مجبور کیا، وہاں بھی 100 سے زائد مرتبہ بمباری کی جا چکی ہے۔
ان حملوں میں 2,000 سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں۔
دفتر کا مزید کہنا تھا کہ ان علاقوں میں بنیادی سہولیات، جیسے پانی، بجلی، طبی سہولتیں اور انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے برابر ہیں۔ الزام عائد کیا گیا کہ اسرائیلی افواج نے جان بوجھ کر خان یونس میں پانی کی لائنیں کاٹ دی ہیں تاکہ زندگی کو تقریباً ناممکن بنا دیا جائے۔

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 9 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 10 hours ago

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 6 hours ago

چینی اداکار یو مینگلونگ 5ویں منزل سے گر کر جاں بحق
- 11 hours ago

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 7 hours ago

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 11 hours ago

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 8 hours ago

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 11 hours ago

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 11 hours ago

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 9 hours ago

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 8 hours ago

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست
- 9 hours ago