پنجاب میں دریائے راوی، ستلج اور چناب میں آنے والے شدید سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں اب تک 101 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب میں دریائے راوی، ستلج اور چناب میں آنے والے شدید سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں اب تک 101 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 45 لاکھ 70 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق، سیلابی صورتحال کے باعث 4,700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ دریائے چناب کا گرد و نواح ہے، جہاں 2,489 دیہات متاثر ہوئے، دریائے راوی میں 1,458 اور دریائے ستلج میں 701 موضع جات متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق، 25 لاکھ 12 ہزار افراد کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ شدید متاثرہ اضلاع میں 392 ریلیف کیمپس، 493 میڈیکل کیمپس اور 422 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں تاکہ انسانوں اور مویشیوں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
حکام کے مطابق، اب تک 20 لاکھ 19 ہزار جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
ریلیف کمشنر نے آگاہ کیا کہ دریاؤں کے بالائی علاقوں میں موجود ڈیمز کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔ بھارتی حدود میں واقع بھاکڑا ڈیم 88%، پونگ ڈیم 94% اور تھین ڈیم 89% تک بھر چکے ہیں۔ پاکستان میں منگلا ڈیم 93% اور تربیلا ڈیم مکمل 100% بھر چکا ہے۔
حکام کے مطابق، سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا
- 8 گھنٹے قبل

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا
- 10 گھنٹے قبل

کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی
- 7 گھنٹے قبل

سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
- 7 گھنٹے قبل

لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
- 11 گھنٹے قبل

نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
- 8 گھنٹے قبل

رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- 8 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے
- 10 گھنٹے قبل

پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
- 11 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری
- 7 گھنٹے قبل

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست
- 6 گھنٹے قبل















