تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
ڈاکٹر شیر بہادر انجم نے جین تھراپی کے ذریعے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کو اس بیماری سے نجات دلا دی


برطانیہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر شیر بہادر انجم نے تھیلیسیمیا میں مبتلا دو بچوں کا کامیابی سے علاج کرکے طب کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کردی۔
ڈاکٹر شیر بہادر انجم نے جین تھراپی کے ذریعے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کو اس بیماری سے نجات دلا دی جو اب معمول کی زندگی گزار رہے ہیں جنہیں اب خون تبدیل کرانے کی اذیت سے نہیں گزرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے جس میں جسم کا ہیموگلوبن متاثر ہوتا ہے جس کے نتیجے میں خوں نہیں بن پاتا جس کی بنیادی وجہ جین میں خرابی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جین تھراپی ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے غیر معمولی جین کی ایک عام نقل کو جسم میں ڈالا جاتا ہے، یہ ترمیم شدہ جین مریض کے بون میرو میں لے جایا جاتا ہے، جہاں سے یہ جینز صحت مند خون کے خلیات پیدا کرنا شروع کردیتے ہیں۔
اس عمل میں وائرس جیسے ویکٹرز استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ درست شدہ جینز کو مریض کے خلیات تک پہنچایا جاسکے۔
اس طریقہ علاج کے اخراجات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر شیر بہادر انجم نے بتایا کہ اسے مہنگا علاج کہا جاسکتا ہے، ہم نے اس سلسلے میں ایک میٹنگ بھی کی تھی جس میں بتایا گیا کہ ایک مریض پر 1.5 سے 2.8 ملین پاؤنڈ کے اخراجات آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریض کے علاج کے دوران پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بچنے کیلیے جو اخراجات برداشت کیے جاتے ہیں وہ بھی تقریباً اسی کے برابر ہوتے ہیں۔ جس میں خون کی فراہمی سے لے کر اس میں سے آئرن کے اخراج کیلیے جو ادویات استعمال کی جاتی ہیں وہ بھی بیش قیمت ہوتی ہیں۔

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 15 گھنٹے قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 5 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 5 گھنٹے قبل

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 2 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 5 گھنٹے قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 26 منٹ قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- ایک گھنٹہ قبل