مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
ڈلفی۔2Mنامی ماڈل مریض کی میڈیکل ہسٹری کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد بیماریوں کے امکانات کی پیش گوئی کر سکتا ہے


سائنسدانوں نے مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ برسوں قبل لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار کیا ہے۔
یہ نیا ماڈل برطانیہ، ڈنمارک، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے مختلف اداروں کے ماہرین نے اپنی تحقیق نیچر جرنل میں شائع کی ہے، جسے ڈلفی۔2M کہا جاتا ہے، جس سے یہ مریض کی میڈیکل ہسٹری کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد بیماریوں کے امکانات کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق اس ماڈل کو برطانیہ کے یوکے بایو بینک کے ڈیٹا پر تربیت دی گئی، جو کہ ایک وسیع پیمانے پر مشتمل ایک وسیع بایومیڈیکل ڈیٹا بیس ہے، جو نیورل نیٹ ورکس اور ٹرانسفارمر نظام پر مبنی ہے، یہ وہی ٹیکنالوجی ہے جو چیٹ جی پی ٹی اور دیگر چیٹ بوٹس زبان سے متعلقہ کام سر انجام دیتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمنی کے کینسر ریسرچ مرکز کے مصنوعی ذہانت کے ماہر مورٹز گرسٹنگ نے کہا کہ طبی بیماریوں کی شناخت کے سلسلے کو سمجھنا کسی متن میں گرائمر سیکھنے جیسا ہے، ڈلفی۔2M مریضوں کے ڈیٹا میں پیٹرنز کو سیکھتا ہے، کہ کونسی بیماری کس ترتیب میں ظاہر ہوتی ہے اور کس کے ساتھ وقوع پذیر ہوتی ہے، جس سے انتہائی معنی خیز اور صحت سے متعلق پیش گوئیاں ممکن ہوتی ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ اے آئی ماڈل مستقبل میں میڈیکل فیلڈ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، تاکہ ڈاکٹر اور ماہرین قبل از وقت ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگا سکیں گے اور وقت پر علاج یا حفاظتی اقدامات کر سکیں گے، یہ ماڈل صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کی ممکنہ صلاحیتوں کا ایک نمایاں مظاہرہ ہے۔

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- a day ago
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 2 hours ago

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- a day ago

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- a day ago

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 3 hours ago

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- an hour ago

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- a day ago

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 5 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- a day ago

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 4 hours ago
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 4 hours ago

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago










