مون سون کا سیزن ختم ہو گیا ہے، آئندہ ہفتے کسی بارش کا امکان نہیں، سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اب نکلنا شروع ہو گیا ہے،پی ڈی ایم اے


ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،اسلام آباد میں بھی موسم خشک اور گرم ر ہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورشہر کا مطلع صاف، موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران بارش کا کوئی امکان نہیں ظاہر نہیں کیا گیا،اسی طرح جہلم اور چکوال میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ،تاہم بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے گزشتہ روز کہاتھا کہ مون سون کا سیزن ختم ہو گیا ہے، آئندہ ہفتے کسی بارش کا امکان نہیں، سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اب نکلنا شروع ہو گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چناب میں مرالہ سے لے کر پنجند تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، پانی کا لیول اب کم ہو رہا ہے، بند توڑنا نہیں پڑا ہے،سب سے زیادہ علی پور، ملتان اور جلال پور میں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم کی ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

لاہور:مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث اورنج ٹرین، میٹرو، اوراسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی معطل
- 5 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی کا غزہ جنگ بندی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- ایک گھنٹہ قبل

فلسطینی شہید صحافی مریم ابودقہ سمیت 7 صحافی ’ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ‘ کیلئے نامزد
- 6 گھنٹے قبل

آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

علی امین کا استعفیٰ تاحال منظور نہ ہو سکا، وزیراعلیٰ کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹانے کی تیاری
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لے پاکستان کا اسکواڈسامنے آ گیا
- 6 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالا جا سکتا: پی ٹی آئی
- ایک گھنٹہ قبل

ایف آئی اے کی کارروائی ،نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کے پی فیصل کریم کو موصول
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
شوبز انڈسٹری میں جنسی تعلق کا رجحان کافی حد تک ہے، سلیم معراج
- 40 منٹ قبل