علاقائی
قصور:ڈپٹی کمشنرکا عید کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال، دارالامان اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ
قصور : ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا عید کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال، دارالامان اور ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ ڈپٹی کمشنر نے مٹھائی سمیت تحائف تقسیم کیے .
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا کہنا تھا کہ میری طرف سے اہلیان قصور کو عید مبارک ، آج کے دوروں کا بنیادی مقصد کمزور اورنادار طبقے کو بھی عید کی خوشیاں میں شامل کرنا مقصود ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پوری طرح سے شہریوں کی خدمت کیلئے فیلڈ میں موجود ہے ،تمام تحصیلوں میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اپنی نگرانی میں آلائشوں کو ٹھکانے لگارہے ہیں ۔
شہریوں سے التماس ہے کہ صفائی ستھرائی کو فعال رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں ، شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ کلیکشن سینٹرز پر پہنچائیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری انتظامیہ سے رابطہ کریں ، کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر شہریوں سے التماس ہے کہ کوروناایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔
پاکستان
وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جاکر وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضی بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔
محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے، جس پر سربراہ جے یو آئی نے جواب دیا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔
جرم
جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے
جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔
اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبطگی کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے، بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے تمام ملزمان کے پاسپورٹس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا گیا۔
پاکستان
سانحہ 9 مئی شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد
عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد کردی ہے جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا ہے
لاہور: سانحہ 9 مئی سے متعلق منصوبہ بندی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی سے متعلق منصوبہ بندی کے مقدمے کا کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل جاری ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے جیل میں سماعت کی، ضمانت پرموجود ملزمان نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد کردی ہے جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی، سابق ایم این اے روبینہ جمیل اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان بھی حاضری کے لئے جیل میں پیش ہوئے۔
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
پاکستان 2 دن پہلے
قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
کھیل 18 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ