Advertisement
تفریح

تھر پارکر: معروف لوک گلوکار عارب فقیر 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

عارب فقیر تھری لوک گیتوں اور روایتی صحرائی دھنوں کا استعارہ بن گئے تھے جو ڈھاٹکی، مارواڑی، راجستھانی اور تھری بولیوں میں گائے جاتے تھے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 21st 2025, 11:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تھر پارکر: معروف لوک گلوکار عارب فقیر 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

مٹھی : تھرپارکر کے معروف لوک گلوکار استاد عارب فقیر طویل علالت کے بعد سول سپتال مٹھی میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق بزرگ گلوکار تپ دق اور گردوں کی بیماریوں کے باعث مِٹھی کے سول اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔

سول سوسائٹی کی بارہا اپیلوں کے باوجود صوبائی محکمہ ثقافت نے ان کا سرکاری خرچ پر کسی بہتر اسپتال میں علاج کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

عارب فقیر نے چالیس سال موسیقی کی خدمت کی اور  مختلف دھنیں کمپوز کیں،عارب فقیر تھری لوک گیتوں اور روایتی صحرائی دھنوں کا استعارہ بن گئے تھے جو ڈھاٹکی، مارواڑی، راجستھانی اور تھری بولیوں میں گائے جاتے تھے۔ 

عارب فقیر کی موسیقی میں ’ لوک دانش’ (عوامی دانش مندی) جھلکتی تھی جو صحرا کی زندگی کی خوشیوں اور غموں دونوں کو سموئے ہوئے تھی۔ان کے سب سے مقبول گیتوں میں ’ ہرمرچو’ شامل ہے، جو پہلی بارش کے بعد خوشی میں اور صحرائی کھیتوں میں کاشتکاری کے آغاز کے موقع پر گایا جاتا ہے۔ 

اسی طرح ’ ڈورو الودعی’ بھی نہایت پُرسوز گیت تھا جو دلہن کے شادی کے بعد والدین کے گھر سے رخصت ہوتے وقت گایا جاتا ہے،یہ وداعی گیت، جو درد اور اُمید دونوں سے بھرا ہوتا ہے، تھر کی شادیوں کا دیرینہ حصہ رہا ہے۔

عارب فقیر کی موت کی خبر تیزی سے پھیل گئی اور شعرا، گلوکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد مِٹھی سول اسپتال پہنچ گئی۔ ان کی میت بعد میں ان کی رہائش گاہ مِٹھی لے جائی گئی جہاں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔

بہت سے لوگوں کے لیے ان کا انتقال صرف ایک فنکار کا نہیں بلکہ صحرا کی ثقافتی روح کو سنبھالنے والی ایک آواز کا خاموش ہو جانا ہے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 9 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 8 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 6 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 12 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
Advertisement