اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پرسینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ15فروری مقرر کر دی گئی ۔ ترجمان الیکشن کمیشن سہیل احمد کا کہنا ہے کہ کاغذات جمع کرنے والوں کے نام 16فروری کوشائع کئے جائیں گے ۔ سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ3مارچ کو ہی ہوگی۔ شیڈول میں تبدیلی امیدواروں کی سہولت کیلئے کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 24 فروری کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 25 فروری تک واپس لے سکیں گے۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ افسران تعینات کردیئے گئے، اسلام آباد کے لیے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفراقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر، پنجاب کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر ہوں گے۔ سندھ کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان جبکہ خیبرپختونخوا کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ افسر ہوں گے۔ بلوچستان کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاؤس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا۔ الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا،جن میں اسلام آباد کی2 ، پنجاب کی 11 ، سندھ 11 ، خیبر پختونخواہ سے 12 اور بلوچستان کی 12 نشستیں شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ سینیٹ کے الیکشن بھی 3 مارچ 2018 کو منعقد ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ کے الیکشن مقررہ وقت سے پہلے کروانے کا اعلان کیا تھا جسے اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا تھا۔

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 12 minutes ago

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
- 4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 4 hours ago

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- an hour ago

پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
- 7 hours ago

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 4 hours ago

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 5 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- 5 hours ago

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
- an hour ago
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 5 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 5 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی
- 6 hours ago