اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل کا فلمی کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا، جس دوران انہوں نے یورپی سینما اور ہالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں کام کیا


معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 برس کی عمر میں فرانس میں انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل کا فلمی کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا، جس دوران انہوں نے یورپی سینما اور ہالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔
کلاڈیا کارڈینیل 1938 میں تیونس میں پیدا ہوئیں۔ صرف 16 سال کی عمر میں انہوں نے ایک مقامی مقابلہ حسن جیتا، جس کے بعد انہیں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کا موقع ملا۔ وہاں سے ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا اور جلد ہی وہ اٹلی کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل ہو گئیں۔
2002 میں انہیں برلن فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ان کے فنی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف تھا۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو کم عمری میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث کلاڈیا نے لندن میں ایک بیٹے کو جنم دیا، جس کو انہوں نے خفیہ رکھا اور بعد ازاں طویل عرصے تک اسے اپنا بھائی ظاہر کرتی رہیں تاہم کچھ ہی وقت بعد حقیقت منظرِ عام پر آگئی۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل




