یمن میں پاکستانی بحری جہاز پرڈرون حملہ، کپتان سمیت 24 افراد محصور،حکومت سے فوری مدد کی اپیل
پاکستانی عملے نے 10 روز قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے،جس پر عملے فوری مدد کی اپیل کی تھی۔


صنعا: یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے باعث جہاز میں آگ لگ گئی ہے،حملے کے بعد اس میں موجود کپتان سمیت 24 پاکستانی عملہ شدید مشکلات کا شکار ہےاور انہوں نے حکومت پاکستان سے فوری طور پر مدد کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ یمن کی راس العیسیٰ بندرگاہ پر پیش آیا، جہاز ایرانی بندرگاہ بندر عباس سے تیل لے کر یمن کی طرف جا رہا تھا، شدید آتشزدگی سے جہاز مسلسل آگ کی لپیٹ میں ہے،اور یہ یمنی حکومت کے زیر انتظام علاقے میں موجود نہیں ہے۔
دوسری جانب پاکستانی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی،جبکہ جہاز پر محصور پاکستانی شہریوں کی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستانی عملے نے 10 روز قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس پر عملے نے وزارت میری ٹائم اور ڈی جی پورٹس سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاز پر حوثی باغی موجود ہیں جو انہیں جہاز چھوڑنے کی اجازت نہیں دے رہے۔

ویڈیو میں عملے کا کہنا تھا کہ اگر جہاز کو جبوتی لے جانے کی اجازت دی جائے تو وہ محفوظ مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔ عملے کی یہ اپیل اب بھی برقرار ہے اور وہ پاکستانی حکومت سے فوری عملی اقدامات کی امید کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یمن کے حوثی باغیوں پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے عام ہیں، صہیونی ریاست آئے روز یمن میں حملے کرتی رہتی ہے، کیونکہ یمن میں انصار اللہ تحریک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے جواب میں تل ابیب پر میزائل داغتی رہتی ہے۔
جبکہ اسرائیل کی جانب سے یمن کی بندرگاہوں، آئل ریفائنریز اور اہم تنصیبات پر بمباری میں رواں سال امریکا بھی شامل ہوگیا تھا، تاہم بعد ازاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمنی حوثیوں پر بمباری روک دی تھی۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago





