ٹک ٹاک نے تخلیق کاروں کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا: رجحانات کو پہلے سے پہچاننے کی سہولت
ٹک ٹاک پلیٹ فارم پر ان ویڈیوز کو بھی نمایاں کیا جائے گا جو اچھی کارکردگی دکھا رہی ہوں تاکہ تخلیق کار یہ جان سکیں کہ کون سا مواد ناظرین کو زیادہ متاثر کر رہا ہے


شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اپنے صارفین، خاص طور پر تخلیق کاروں کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے وہ اُبھرتے ہوئے ٹرینڈز کو وائرل ہونے سے قبل ہی شناخت کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی سے متعلق ویب سائٹس کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت ٹک ٹاک تخلیق کاروں کو ایسے کی ورڈز اور موضوعات کی نشاندہی کرے گا جو ان کے مواد سے متعلق ہوں اور تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہوں۔
علاوہ ازیں، ٹک ٹاک پلیٹ فارم پر ان ویڈیوز کو بھی نمایاں کیا جائے گا جو اچھی کارکردگی دکھا رہی ہوں تاکہ تخلیق کار یہ جان سکیں کہ کون سا مواد ناظرین کو زیادہ متاثر کر رہا ہے۔
نئے اینالٹکس ڈیش بورڈ میں ایک نیا ’Create‘ بٹن بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے تخلیق کار براہِ راست نیا مواد تخلیق کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، اب یہ بھی معلوم کیا جا سکے گا کہ کس عمر کے افراد اور کس جغرافیائی مقام کے صارفین ان کے مواد کے ساتھ زیادہ مشغول ہیں۔
یہ فیچر تخلیق کاروں کو اس بات کی بہتر سمجھ دے گا کہ ناظرین کن موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس کی بدولت وہ زیادہ مؤثر، جُداگانہ اور مقبول مواد تخلیق کر سکیں گے — اور یوں پلیٹ فارم پر ان کی موجودگی مزید مضبوط ہوگی۔
البتہ بعض ماہرین نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ اس فیچر سے بہت سے تخلیق کار ایک ہی طرز کا مواد بنانے لگیں گے، جس سے تنوع میں کمی آ سکتی ہے۔
اس حوالے سے ٹک ٹاک کا مؤقف ہے کہ نیا فیچر تخلیق کاروں کو اپنی انفرادی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے، اور اس کا مقصد مواد کی تیاری کو زیادہ اسٹریٹجک بنانا ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 11 گھنٹے قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 12 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 9 گھنٹے قبل

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 13 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 9 گھنٹے قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- 8 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 9 گھنٹے قبل

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 11 گھنٹے قبل