طبی جریدے Cell Metabolism میں شائع اس تحقیق کے مطابق، ایسی خوراکوں میں بعض پلاسٹک جیسے مالیکیولز پائے جاتے ہیں جو جسم کے ہارمونی توازن کو بگاڑ سکتے ہیں


ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا باقاعدہ استعمال مردوں کی تولیدی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے اور ایسی خوراک اسپرم کے معیار کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔
الٹرا پروسیسڈ فوڈز اُن غذاؤں کو کہا جاتا ہے جو بار بار پراسیس یا تیار کی جاتی ہیں، جیسے ڈبل روٹی، بسکٹس، فاسٹ فوڈ، مٹھائیاں، آئس کریم، چاکلیٹ، نوڈلز، میکرونی، سیریلز، تیار شدہ سوپ، پیکٹ میں دستیاب دہی، کولڈ ڈرنکس اور سافٹ ڈرنکس۔
پہلے بھی متعدد مطالعات میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ ایسی غذائیں دل، دماغ، بلڈ پریشر، نیند اور دیگر جسمانی نظاموں پر منفی اثر ڈالتی ہیں، تاہم اب ایک نئی تحقیق میں مردانہ ہارمونز اور اسپرم کو متاثر کرنے والا پہلو بھی سامنے آیا ہے۔
طبی جریدے Cell Metabolism میں شائع اس تحقیق کے مطابق، ایسی خوراکوں میں بعض پلاسٹک جیسے مالیکیولز پائے جاتے ہیں جو جسم کے ہارمونی توازن کو بگاڑ سکتے ہیں۔
تحقیق میں 20 سے 35 سال کی عمر کے 43 مردوں کو شامل کیا گیا۔ انہیں تین ہفتے تک الٹرا پروسیسڈ غذا اور پھر تین ہفتے تک غیر پراسیسڈ خوراک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ ان دو مراحل کے درمیان تین ماہ کا وقفہ بھی رکھا گیا۔ آدھے رضاکاروں کو اضافی 500 کیلوریز والی خوراک بھی دی گئی۔
تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ جن افراد نے الٹرا پروسیسڈ غذا کھائی، ان کے جسم میں phthalate cxMINP نامی ایک کیمیکل کی سطح میں اضافہ ہوا — یہ وہ کیمیکل ہے جو عام طور پر پلاسٹک میں پایا جاتا ہے اور انسانی ہارمونز کو متاثر کر سکتا ہے۔
اس کے نتیجے میں ان افراد میں ٹیسٹوسٹیرون اور فولیکل اسٹیمولیٹنگ ہارمون (FSH) کی سطح میں کمی دیکھی گئی، جو اسپرم کی پیداوار کے لیے نہایت اہم سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان افراد کا وزن اوسطاً ایک کلوگرام بڑھا اور جسم میں چربی کی مقدار میں بھی اضافہ ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نقصان صرف زیادہ کیلوریز کی وجہ سے نہیں، بلکہ الٹرا پروسیسڈ غذا میں موجود نقصان دہ اجزاء کی وجہ سے ہوتا ہے — چاہے کیلوریز کی تعداد وہی ہو۔
تحقیق میں اس جانب بھی اشارہ کیا گیا کہ ان غذاؤں کی پلاسٹک پیکنگ میں موجود ذرات بھی انسانی جسم میں منتقل ہو سکتے ہیں، جو تولیدی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
محققین نے یہ تشویشناک بات بھی سامنے رکھی کہ 1970 کی دہائی میں ان پراسیسڈ خوراکوں کے عام ہونے کے بعد سے دنیا بھر میں اسپرم کاؤنٹ میں 60 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 13 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 12 گھنٹے قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

ماضی کی طرح چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستانی سفیر
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے 9 مزدور بلوچستان کے ضلع مستونگ سے اغواء
- 43 منٹ قبل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست،فضائی آلودگی کے باعث ہسپتالوں میں رش
- ایک گھنٹہ قبل

جنگ بندی کیلئے دباؤ،امریکا نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- 11 گھنٹے قبل

پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل