Advertisement

بھارت: تمل اداکار و سیاستدان وجے کے جلسے میں بھگدڑ، 29 ہلاکتیں ، 50 افراد زخمی

واقعہ کے بعد قریبی اضلاع تروچی اور سیلم سے درجنوں ڈاکٹرز اور طبی عملہ متاثرہ مقام پر روانہ کیا گیا تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا سکے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 27th 2025, 10:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت: تمل اداکار و سیاستدان وجے کے جلسے میں بھگدڑ، 29 ہلاکتیں ، 50 افراد زخمی

بھارتی ریاست تمل ناڈو میں معروف اداکار اور نووارد سیاستدان تھلاپتی وجے کے سیاسی جلسے کے دوران شدید بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارتی اخبار دی ہندو نے ریاست کے وزیر صحت ایم اے سبرامنین کے حوالے سے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ تاہم بعض دیگر بھارتی ذرائع، جیسے ٹائمز آف انڈیا، ہلاکتوں کی تعداد 10 بتا رہے ہیں، جس کے باعث اعداد و شمار میں تضاد پایا جا رہا ہے۔

واقعہ کے بعد قریبی اضلاع تروچی اور سیلم سے درجنوں ڈاکٹرز اور طبی عملہ متاثرہ مقام پر روانہ کیا گیا تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وجے اسٹیج پر نمودار ہوئے اور ہزاروں مداحوں نے ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسٹیج کی جانب ہجوم کر دیا، جس کے باعث افراتفری اور دھکم پیل شروع ہو گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال شمالی بھارت کے شہر ہری دوار میں بھی ایک مندر میں بھگدڑ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے بھارت میں بڑے عوامی اجتماعات کی سکیورٹی اور ہجوم مینجمنٹ پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔
تمل ناڈو حکومت کی جانب سے متاثرین کے لواحقین کے لیے مالی امداد پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ وجے کی سیاسی جماعت کی جانب سے بھی امدادی اقدامات کا اعلان متوقع ہے۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
Advertisement