خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے کابل بیورو نے بھی تصدیق کی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ پر دفتر کا تمام مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا


افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں، جس کے بعد شہری شدید مواصلاتی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
سائبر سیکیورٹی اور انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم نیٹ بلاکس کے مطابق افغانستان میں ٹیلی کمیونی کیشن سروسز تقریباً مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں، اور موجودہ صورتحال "جان بوجھ کر کی جانے والی انٹرنیٹ معطلی" کے مترادف ہے۔ تنظیم کے مطابق، انٹرنیٹ کی دستیابی قومی سطح پر محض 14 فیصد رہ گئی ہے۔
خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے کابل بیورو نے بھی تصدیق کی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ پر دفتر کا تمام مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا، جس میں موبائل نیٹ ورک بھی شامل تھا۔
اس سے قبل، طالبان حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں انٹرنیٹ پر جزوی پابندیوں کا آغاز کیا تھا۔ کئی علاقوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ کنکشنز بند کر دیے گئے تھے۔ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے احکامات پر شمالی صوبے بلخ میں فائبر آپٹک نیٹ ورک مکمل طور پر منقطع کیا گیا۔
بلخ کے صوبائی ترجمان عطا اللہ زید نے 16 ستمبر کو ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ یہ اقدام "برائی کے سدباب" کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ بنیادی ضروریات متاثر نہ ہوں۔
افغانستان کے ایک مقامی ٹی وی چینل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اطلاع دی کہ پیر کی دوپہر سے ملک بھر میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل





