شان مسعود ٹیم کے کپتان ہوں گے، تین نئے کھلاڑیوں کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جس کی قیادت کپتان شان مسعود کریں گے۔ اس بار اسکواڈ میں تین نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے جن میں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر شامل ہیں۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں پاکستان کے بڑے نام بھی موجود ہیں، جن میں سابق کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
ٹاپ آرڈر میں عبداللہ شفیق اور امام الحق ٹیم کا حصہ ہوں گے، جب کہ مڈل آرڈر میں سلمان علی آغا اور سعود شکیل شامل ہیں۔ آل راؤنڈر عامر جمال، فاسٹ بولرز حسن علی اور خرم شہزاد بھی اسکواڈ میں موجود ہیں۔
1️⃣8️⃣-member Pakistan squad announced for two-match Test series against South Africa 🏏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2025
More details ➡️ https://t.co/f62Fz4zuZc#PAKvSA pic.twitter.com/1goXoP7okP
اسپن ڈپارٹمنٹ میں نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد کو جگہ دی گئی ہے، تاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں اسپنرز کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہو گا۔
اس سے قبل قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 30 ستمبر سے 8 اکتوبر تک لاہور میں لگایا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے، جبکہ پہلے ٹیسٹ سے قبل حتمی اسکواڈ مزید مختصر کر دیا جائے گا۔

بغیر حماس کے فلسطین کا حل ممکن نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 6 hours ago

پنجاب کے سیلاب پر سیاست افسوسناک ہے، مریم نواز کا چکوال میں خطاب
- 10 hours ago

کابل کا مرکزی ائیرپورٹ بند، انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے بعد رابطے منقطع
- 6 hours ago

خضدار آپریشن: فتنۃِ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی
- 6 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف میرے لیے باعثِ فخر ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ
- 6 hours ago

ٹرمپ کا حماس کو الٹی میٹم: تین دن میں جواب نہ آیا تو "افسوسناک نتائج" ہوں گے
- 6 hours ago

کامیڈین لکی ڈیئر سپرد خاک، شوبز انڈسٹری سوگوار
- 6 hours ago

امریکی فوج میں "نرم رویے" کا دور ختم، غیر پیشہ ورانہ ظاہری حالت پر پابندی عائد
- 6 hours ago
کراچی میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار
- 8 hours ago

مارکیٹ میں زبردست تیزی برقرار، 100 انڈیکس نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے
- 11 hours ago

مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ روکنا ایجنڈے میں شامل تھا ، اسحاق ڈار
- 9 hours ago

ایل پی جی مزید سستی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 79 روپے کی کمی
- 8 hours ago