گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے رضاکار سخت اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور غزہ کے قریب ترین سمندری حدود میں داخل ہو چکے ہیں۔


غزہ شہر میں اسرائیلی بمباری سے پیدا ہونے والی تباہی نے شہریوں کو ایسی بدترین صورتحال سے دوچار کر دیا ہے جس میں نہ پناہ میسر ہے، نہ تحفظ، اور نہ کوئی مستقبل کی امید۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 61 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے۔ فجر کے بعد الزیتون محلے میں ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا جو بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔
ریسکیو اہلکار جب ملبہ ہٹانے میں مصروف تھے تو اسی مقام پر دوسرا حملہ کیا گیا، جس میں مزید جانی نقصان ہوا۔
اسی دن دارج اور زیتون محلے میں کیے گئے الگ الگ حملوں میں خواتین اور بچے بھی شہید ہوئے۔ مغربی غزہ میں الشفا اسپتال کے صحن میں 11 نامعلوم لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا۔ اسپتال خود کئی روز سے اسرائیلی محاصرے اور بمباری کی زد میں ہے۔
غزہ کے وسطی علاقوں میں نصیرات اور بریج کیمپ میں بھی دو گھروں پر بمباری کی گئی، جس میں مزید تین شہری شہید ہوئے۔ الراشد اسٹریٹ کو اسرائیلی فوج نے بند کر دیا ہے، جو عام شہریوں کے لیے غزہ کے مختلف علاقوں کے درمیان سفر کا اہم راستہ تھا۔ اب لاکھوں افراد پناہ کی تلاش میں جنوب کی طرف جا رہے ہیں، لیکن راستے میں بھی حملوں کا سامنا ہے۔
خیموں میں رہنے والے شہریوں کو سردی، بارش اور خوراک کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ایک متاثرہ شہری محمد الترکمانی نے بتایا، "مجھے نہیں معلوم ہم کیسے زندہ رہیں گے، خیمے پھٹ سکتے ہیں، سیلاب آ سکتا ہے، ہم بس بچنا چاہتے ہیں۔"
دوسری جانب، ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے رضاکار سخت اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور غزہ کے قریب ترین سمندری حدود میں داخل ہو چکے ہیں۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل





