اسرائیل کی کھلے عام دہشتگردی، گلوبل صمود فلوٹیلا پر دھاوا،سینیٹر مشتاق سمیت کئی افراد زیرحراست
زیر حراست مسافروں کو اسرائیلی پورٹ پر منتقل کیا جا رہا ہے،جہاں پہنچنے کے بعد تمام گرفتار کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا،اسرائیلی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک : جنگی جنون میں مبتلا نیتن یاہو حکومت اور قابض اسرائیلی بحریہ نے عالمی پانیوں میںکھلے عام دہشتگردی کرتے ہوئے غزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے’’ گلوبل صمود فلوٹیلا ‘‘ حملہ کرتے ہوئے قافلے میں موجود پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بحریہ کی فوجی کشتیوں نے 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل گلوبل فلوٹیلا کو گھیرے میں لیا اور کئی کشتیوں پر پانی کی توپیں چلا دیں۔
غزہ کے قحط زدہ عوام کے لیے امداد لے جانے والے اس فلوٹیلا پر پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما گریٹا تھنبرگ سمیت 500 کے قریب افراد سوار ہیں۔
اس حوالے سے فلوٹیلا منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی ایک جہاز میں داخل ہوئے اور جہاز پر سوار تمام ارکان کو حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہےکہ زیر حراست مسافروں کو اسرائیلی پورٹ پر منتقل کیا جا رہا ہے، حراست میں لیے گئے افراد میں معروف سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں، اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیل پہنچنے کے بعد تمام گرفتار کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔
اسرائیلی فوج کی وارننگ
اس سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ویڈیو میںکہاگیا تھا کہ اگر وہ غزہ کو امداد پہنچانا چاہتے ہیں تو اپنا رخ اشدود کی بندرگاہ کی جانب موڑلیں جہاں سے امداد کو غزہ پہنچادیا جائے گا۔
اس حوالے سے قافلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بحری فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتی 'دیر یاسین' سمیت دیگر کشتیوں پر دھاوا بول دیا جس کے بعد کشتی سے براہِ راست نشریات اور تمام رابطے منقطع ہو گئے ہیں، کشتی میں سوار افراد کی صورتحال بھی غیر واضح ہے۔
گلوبل صمود فلوٹیلا کی جانب سے بتایا گیا کہ اسرائیلی بحریہ کی مسلسل کارروائیوں کے باوجود گلوبل صمود فلوٹیلا کی 30 کشتیاں اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔ یہ کشتیاں غزہ سے صرف 46 ناٹیکل میل یعنی85 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔
فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کشتیوں پر امدادی سامان موجود ہے اور ان کا مقصد محصور غزہ کے عوام تک انسانی امداد پہنچانا ہے۔ بین الاقوامی کارکنان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی رکاوٹوں اور دباؤ کے باوجود ان کا مشن جاری رہے گا۔
اس حوالے سےفلوٹیلا کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن تیاغو اویلا نے اپنے جہاز سے بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہم اپنے مشن کے ایک فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ رہے ہیں۔ اس وقت ہم ان (اسرائیل) کی فوجی ناکہ بندی کے قریب بڑھ رہے ہیں‘۔
ترک خبر رساں ادارے سے فلوٹیلا کے ایک جہاز پر موجود کارکن زین العابدین اوزکان نے بتایا کہ رات بھر فلوٹیلا کے اوپر ڈرونز کی پروازیں جاری رہیں اور صبح تقریباً 5 بجے فلوٹیلا میں شامل ’الما‘ نامی مرکزی کشتی کے جی پی ایس اور انٹرنیٹ سسٹم پر سائبر حملہ کر کے اس سے رابطہ منقطع کر دیا گیا۔
’الما‘ پر موجود ترک کارکن متیہان ساری نے کہا کہ ’یہ اب تک کی سب سے بڑی ہراسانی تھی جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ہمیں ڈرانے کی کوشش کی لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہوئے اور انہیں بتایا کہ ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے‘۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
پاک فلسطین فورم کی جانب سے احتجاج کا اعلان
دوسری جانب پاک فلسطین فورم کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو قابض اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے، فورم نے مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود دیگر افراد کی گرفتاری کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر دھرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

لسبیلہ میں مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 6 مسافر جاں بحق، 17 شدید زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی صمود فلوٹیلا پراسرائیلی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت،گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

جنگلوں میں چمپینزیز کیساتھ رہنے والی حیوانی بقا کی علمبردار جین گوڈال انتقال کرگئیں
- 2 گھنٹے قبل

کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کو دنیا سے رخصت ہوئے چار سال کا عرصہ بیت گیا
- 33 منٹ قبل

صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور کارکنوں کی گرفتاری عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

طالبان حکومت نے افغانستان میں انٹرنیٹ بندش کی خبروں کی تردید کر دی
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، مذاکراتی کمیٹی کےارکان میں اضافہ اورانکوائری کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

ایتھوپیا : چرچ کی تعمیر کے دوران ڈھانچہ گرنے سے 36 افراد جاں بحق،سینکڑوں زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعال سے متعلق اصول ضوابط جاری کر دیے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کاسالانہ اجلاس ،حکومت سے مزید سینما بنانے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

صمود فلوٹیلا قافلے پرصہیونی حملے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے،گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل