جنگلوں میں چمپینزیز کیساتھ رہنے والی حیوانی بقا کی علمبردار جین گوڈال انتقال کرگئیں
ان کے فیلڈ ورک پر کئی ڈاکیومینٹریز بھی بنائی گئیں، جین گوڈال کو ان کے کام نے مقبولیت بخشی اور لوگوں کو بھی چمپینز یز کے انسانوں سے ملتے جلتے رویوں کا علم ہوا۔


کیلیفورنیا: جنگلوں میں چمپینزیز کیساتھ رہنے والی حیوانی بقا کی علمبرداراور عالمی شہرت یافتہ ماہرِ حیوانات و ماحول دوست رہنما ڈیم جین گوڈال 91 برس کی عمر میں وفات پاگئیں۔
جین گوڈال کے ادارے کے مطابق، ان کی موت امریکہ کے ایک اسپیکنگ ٹور کے دوران کیلیفورنیا میں ہوئی، انہوں نے اپنی عمر کا بڑا حصہ جنگل میں چمپینزیز کے ساتھ رہ کر گزارا اور قدیم انسان کی ممکنہ عادات اور خصائل پر تحقیق کی تھی ۔جبکہ گڈال نے کئی کتابیں لکھیں جنہیں بڑے پیمانے پر پڑھا گیا۔
دوسری جانب ان کے فیلڈ ورک پر کئی ڈاکیومینٹریز بھی بنائی گئیں، جین گوڈال کو ان کے کام نے مقبولیت بخشی اور لوگوں کو بھی چمپینز یز کے انسانوں سے ملتے جلتے رویوں کا علم ہوا۔

جین گوڈال کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیت اور خراجِ تحسین کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوامِ متحدہ نے کہا کہ انہوں نے ”ہمارے سیارے اور اس کے تمام باسیوں کے لیے انتھک کام کیا اور انسانیت و فطرت کے لیے ایک غیرمعمولی ورثہ چھوڑا ہے۔“
ٓخیال رہے کہ 1934 میں لندن میں پیدا ہونے والی جین گوڈال نے نوعمری ہی میں جانوروں سے محبت کو اپنا نصب العین بنالیا تھا، انھوں نے اپنی عمر کا بڑا حصہ تنزانیہ کے جنگل میں چمپینزیز کے ساتھ گزارا۔ جنگلی چمپینزیز کے سماجی اور خاندانی تعاملات کا ساٹھ سال تک مشاہدہ، مطالعہ کیا اور قدیم انسان کی ممکنہ عادات اور خصائل پر تحقیق کی۔
1977 میں انہوں نے ”جین گوڈال انسٹیٹیوٹ“ قائم کیا تاکہ پرائمیٹس کی فلاح اور ان کے قدرتی مسکن کی حفاظت ممکن بنائی جاسکے۔ یہ ادارہ اب دنیا کے 25 سے زیادہ ممالک میں سرگرم ہے اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر ماحول کے تحفظ کے منصوبے چلا رہا ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ
- 9 گھنٹے قبل

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 9 گھنٹے قبل

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 9 گھنٹے قبل

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 11 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- 9 گھنٹے قبل

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 11 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل









